راولپنڈی (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے کپتاں کو الوداع کہہ دیا ،9 مئی واقعات کی مذمت.

تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پی ٹی آئی ورکرز سے معذرت خواہ ہوں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی واقعات دلخراش ہیں جنہوں نے ملک کو ہلا کے رکھ دیا۔عدلیہ سے اپیل کی کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے۔مستقبل کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آگے سیاست کرنی ہے یا نہیں، اپنی برادری سے مشورہ کروں گا۔