خبر نمبر1
اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بارود کی بارش مزید سینکڑوں شہید غزہ سمیت فلسطین میں شہدا کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی شہدا میں 3600 بچے بھی شامل 22 ہزار فلسطینی زخمی اور 1600 لاپتا ہو چکے صیہونی فوجیوں نے 24 گھنٹے میں غزہ پر 450 بم برسائے ۔۔۔
خبر نمبر 2
اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو کی شمالی غزہ مکمل خالی کرنے کی دھمکی کہا غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا فلسطینی شمال سے جنوب کی جانب چلے جائیں حماس کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کریں گے اسرائیلی آرمی چیف نے کہا زمینی آپریشن کی بھاری کی قیمت ہو سکتی ہے لیکن ہم تیار ہیں۔۔
خبر نمبر 3
اسرائیلی وزیراعظم تنقید پر شرمندہ متنازعہ ٹویٹ پر معافی مانگ لی نیتن یاہو نے لکھا وہ غلط تھے جو باتیں کہیں وہ نہیں کہی جانی چاہیے تھی وہ سیکیورٹی اداروں کے تمام سربراہوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اسرائیلی وزیراعظم نے سات اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس سروسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔۔۔
خبر نمبر 4
جماعت اسلامی کا غزہ مارچ بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی جماعت اسلامی کے غزہ مارچ میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کی بھی شرکت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں دنیا نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکام پاکستانی قوم فلسطینی مجاہدین کی مکمل حمایت کرتی ہے بڑی ریلی نے ثابت کر دیا پورا پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔۔۔
خبر نمبر 5
کوئٹہ میں جمیعت علما اسلام کے زیر اہتمام طوفان الاقصی کانفرنس ایوب سٹیڈیم میں کانفرنس کے شرکا سے پارٹی رہنماؤں کا خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن بھی کانفرنس میں شریک حماس کے رہنماؤں کا بھی ویڈیو لنک پر خطاب ہوگا۔۔۔
خبر نمبر 6
پاکستانی قوم کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی شہر شہر مظاہرے لاہور میں مسلم لیگ ق کی ریلی چوہدری شافع اور چوہدری سرور نے خطاب کیا۔۔۔
خبر نمبر 7
بھارت کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی علاقہ مکین کہتے ہیں ہندوستان کی جانب سے آنے والے گولے کو رینجرز نے ناکارہ بنا دیا پاک فوج کی جانب سے حملہ ناکام بنانے پر ہندوستان نے فائرنگ شروع کر دی پاک فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا بھارت نے ہمیشہ کی طرح اندھیرے میں بزدلانہ وار کیا سب شہری پاک فوج اور رینجرز کے ساتھ ہے۔۔۔
خبر نمبر 8
راولپنڈی سے سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی چوہدری ساجد کی نو مئی کے واقعات کی مذمت کہا نو مئی کے دلخراش واقعات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہر سیاسی جماعت نے مذمت کی عدلیہ سے اپیل ہے نو مئی کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے سانحے میں ملوث ملظموں کو کڑی سزا دی جائے چیئرمین پی ٹی آئی کے ملک کو نقصان پہنچایا پی ٹی ائی کے ورکر سے معافی مانگتے ہیں۔۔۔
خبر نمبر 9
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا آئندہ ہفتے باقاعدہ سیاسی میدان میں اترنے کا امکان مسلم لیگ نون کے قائد کا مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب و دیگر سیاسی جماعتوں کے عقائدین سے ملاقاتوں کے شیڈیول کی تیاری سخت ترین مخالفوں سے بھی ملاقاتیں متوقع چوہدری نثار شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب عباسی سمیت ناراض رہنماؤں کو بھی منائے جانے کا امکان۔۔۔
خبر نمبر 10
اٹک جی ٹی روڈ ہٹیاں کے قریب افغان تارکین کو واپس لے کر جانے والے ٹرک کو حادثہ خاتون سمیت دو افراد جان بحق 25 زخمی ہو گئے چار افراد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ٹرک میں پانچ افغان خاندانوں کے افراد سوار تھے حادثہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔۔۔
خبر نمبر 11
قومی کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو ماہانہ ادائیگیاں نہ ہو سکیں ورلڈ کپ سے قبل اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ پر عمل درآمد نہ ہو سکا کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے ماہانہ تنخواہ کا انتظار ذرائع پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال کھلاڑیوں کے دستخط نہیں ہو سکے دستخط ہونے پر ہی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔۔۔
خبر نمبر 12
کرکٹ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپین انگلینڈ کا میزبان بھارت سے مقابلہ انگلینڈ کی دعوت پر بھارت کی پہلے بیٹنگ 229 رنز بنائے شبمن گل 9، کوہلی0 ،شریاس 4 رنز پر آؤٹ روہت شرما 87 کے ایل راہول 39 یادیو 49 رنز بنا کر نمایاں رہے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری بھارت میگا ایونٹ میں اب تک اپنے تمام میچز جیت چکا ہے انگلینڈ پانچ میں سے ایک میچ میں جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر موجود۔۔۔


