خبر نمبر 1
غزہ میں لوگوں کو نسل کش جنگ کا سامنا ہے مغربی ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں صیہونی فورسز نے تین ہفتوں سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، فلسطینوں کا قتل عام ہو رہا ہے، فلسطینی صدر محمود عباس
خبرنمبر2
ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ، سابق امریکی صدر نے لاس ویگاس میں یہودی کمیونٹی سے خطاب میں کہا حماس کی تباہی ضروری ہے ،اس بحران کی ذمہ دار جو بائیڈن انتظامیہ ہے، ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔
خبرنمبر 3
روس نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند ا ستعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا، اسرائیل نے دہائیوں جاری رہنے والی تباہی کے خطرات پیدا کر دیے، جان بوجھ کر فلسطینی شہری علاقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے غزہ پربمباری عالمی قوانین کے خلاف ہے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی تنقید
خبر نمبر4
غزہ میں پیدائش سے پہلے موت کے سرٹیفیکیٹ بٹنے لگے شہدا میں ایک دن کے بچوں کی بڑی تعداد شامل جن کا برتھ سرٹیفکیٹ تو نہ بن سکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو گیا سینکڑوں فرشتوں کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی جنت مل گئی جن کا بھی نام رکھنا تھا والدین انہیں بے نام دفنانے پر مجبور اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی اسپتالوں میں نو مولود بچوں اور ماں کی جان بچانے کے لیے وسائل ختم ہونے لگے ہزاروں معصوم زندگیاں دا پر لگ گئیں۔ ۔۔
خبر نمبر 5
بابر اعظم نے کوئی رابطہ نہیں کیا راشد لطیف کے بیان پر بہت افسوس ہوا بابراعظم کا میسج دکھا سکتا ہوں انہوں نے خود کہا کہ میں نے چیئرمین سے کوئی رابطہ نہیں کیا چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کہتے ہیں ورلڈ کپ کی ٹیم گزشتہ مینجمنٹ نے منتخب کی تھی اس ٹیم کے جیت کا کریڈٹ نجم سیٹھی لیتے رہے ہیں گزشتہ مینجمنٹ نے ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کے لیے این او سی دیے جس کا نقصان ٹیم کو ہوا ذکا اشرف کا خصوصی انٹرویو آج شام سات بج کر تین منٹ پر اے ار وائی نیوز نشر کیا جائے گا۔۔۔


