لاہور(ای پی آئی)ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 9ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3سال سے زائد ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، ہر روز وزیر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، لیکن یہ اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے پھر غربت میں پسی قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز عوام پر کبھی مہنگائی تو کبھی پابندیوں کے اعلانات ہو رہے ہیں، اس نااہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے۔


