لاہور(ای پی آئی ) آلودگی کے لحاظ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا پھر میں پہلے نمبر پر برقرار ۔
اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 445ریکارڈکیا گیا،مال روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 594ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی سموگ کنٹرول کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں،
فضائی آلودگی کے باعث ناک کان ، گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا،طبی ماہرین کا شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیدیا۔


