اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دوران عدت نکاح کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ،
عدالت نے دوران عدت نکاح کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب کرلئے۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی، شیرافضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ،
معاون وکیل نے استدعا کی کہ شیر افضل مروت 4نومبر تک بیرون ملک ہیں، سماعت ملتوی کی جائے،
جلد سماعت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے گئے،
عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر وکیل شیر افضل مروت دلائل دیں،سول جج قدرت اللہ کی عدالت نےسماعت کا حکمنامہ جاری کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سماعت 4نومبر تک ملتوی کردی۔


