اسلام آباد(ای پی آئی ) سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کردی ۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر اعتراضات کیساتھ سماعت ہوئی،
چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ نے دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائیں اس لئے اعتراض لگا، آپ دستاویزات کو ترتیب سےلگا کردوبارہ دے دیں،
وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہماری درخواست فوری معاملہ ہے اس لئے اگر جناب نوٹس فرما دیتے تو،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ دستاویزات ترتیب سے دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کردیتےہیں۔


