اسلام آباد (ای پی آئی ) بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پرنگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانواں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔


