لاہور (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی جانب سے لال حویلی کو سیل کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست پر سماعت ،

عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار

ہا ئیکورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے فیصلہ سنایا۔ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی جائے، لال حویلی بابت محکمہ ریفرنس چیئرمین از سر نو سماعت کرے گا۔