خبرنمبر1
اسرائیلی جارحیت ، غزہ معصوم بچوں کا مقتل بن گیا، 7اکتوبر سے غزہ میں اب تک 3ہزار 195بچے شہید، 1ہزار لاپتا بچوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ، بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیم سیودی چلڈرن کی پکار، غزہ میں شہید بچوں کی تعداد 4سال میں دنیا میں مر نے والے بچوں سے زیادہ ہے ۔ غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جاری، فلسطینی شہدا کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کر گئی ، مغربی کنارے میں اسرائیل کا ڈرون حملہ، قابض اسرائیلی فورسز جنین کیمپ میں گھس گئیں،دھماکے اور فائرنگ، فلسطینی گروپوں کی مزاحمت، غزہ میں القدس اسپتال خالی کرانے کےلیے اسپتال کے نزدیک بمباری، اسپتال کے اندرونی حصے بھی متاثر، بارود اوردھوئیں سے لوگ گھٹن کا شکار، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسپتال خالی کرنا پڑا تو کئی قیمتی جانیں چلی جائیں گی۔ عالمی برادری جنگ بندی میں اب تک ناکام، یو اے ای کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
خبرنمبر2
غزہ میں بھوک و پیاس ، اتوار کو 33 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ، ایندھن کی فراہمی میں اسرائیل اب تک رکاوٹ، اسرائیل نے 9 اکتوبر سے غزہ کا پانی اور ایندھن بند کررکھا ہے ۔ 7 اکتوبر سے پہلے یومیہ 500 ٹرک غزہ میں داخل ہوتے تھے ، 52ہزار حاملہ خواتین، 6 ماہ سے چھوٹے 30ہزار سے زائد بچے پیں؟آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
خبرنمبر3
داغستان اسرائیل سے پرواز کی آمد پر فلسطینی جھنڈے اٹھائے نوجوانوں کا ایئر پورٹ پردھاوا، درجنوں افراد ٹرمینل میں داخل ہو گئے ۔ ایئر پورٹ میں اندرونی دروازے توڑ دئیے ۔ روسی میڈیا کے مطابق واقعے میں پولیس افسران سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔
خبرنمبر4
عدلیہ قانون سازی کا تب جائزہ لے سکتی ہے جب وہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہو، قانون سازوں کامفاد سامنے رکھ کر قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے ، عدالتوں کو مقبول سیاسی بیانیے پر نہیں چلنا ہوتا، جسٹس منصور علی شاہ کا نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر اختلافی نوٹ جاری ، اختلافی نوٹ میں لکھا کہ عوامی جذبات کے خلاف جا کر بھی آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہوتے ہیں۔ عدالتوں کو پاپولر سیاسی بیانیے پر نہیں چلنا ہوتا عدالت کو آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہوتے ہیں۔ 15ستمبر کو جسٹس عمر عطا بندیال نے ملازمت کے آخری دن نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایاتھا۔ نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دی تھیں ۔ فیصلے سے متعدد سیاستدانوں کے خلاف ریفرنس بحال ہوئے ،فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی ۔
خبرنمبر5
اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر خواہش پوری کر دی گئی ، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم اور سابق وزیراعظم کے اصرار پر انہیں 80 فٹ لمبا برآمدہ دیا گیا ہے ۔ ورزش کے لیے 10لاکھ روپے مالیت کی 75 کلو وزنی ایکسر سائز مشین ، دیسی مرغ سمیت مرضی کا کھانا ، ٹی وی ، چارپائی ، میٹرس، میز ، اخبار ، کتابیں ، اٹیچ باتھ ، بیٹوں سے بات کرنے کے لیے فون بھی میسر، فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت، 6 ڈاکٹر اور 3میل نرس ، خدمت کے لیے ایک مشقتی بھی میسر ہے ۔
خبرنمبر6
شیخ رشید کی لال حویلی کا ملکیتی تنازع، لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کی حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم ، شیخ رشید نے کہا کہ چلے نے مجھے ایک نیا شیخ رشید بنا دیا ہے ، وہ نسلی اور اصلی ہیں کل بھی فوج کے شانہ بشانہ تھے آج بھی ہوں کل بھی رہوں گا،
خبرنمبر7
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ااجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کا امکان ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گھریلو صاریفن کےلئے 172 فیصد بڑھانے کی تجویز، دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کا ٹیرف تقریبا200فیصد تک بڑھانے کی تجویز، پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ ، 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی میں پیش رفت کاجائزہ لیا جائے گا ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائےگی۔
خبرنمبر8
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایندھن کی فراہمی کے بعد جزوی بحال، آج انٹرنیشنل روٹس کی 15 اور ڈومیسٹک روٹس کی 7 پروازیں روانہ ہونگی، آج بھی 25پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
خبرنمبر9
غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کی واپسی کے لیے آج اور کل کی مہلت، 31 اکتوبر تک ڈیڈلائن نہیں بڑھائی جائے گی۔سیکیورٹی فورسز نے میپنگ، جیوفینسنگ کر کے مشکوک افرادکی نشاندہی کر لی ہے ۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ ضبط کی جائیں گی۔ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے ۔توسیع نہیں ہو گی۔
خبرنمبر10
بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہشتگرد ہلاک ، دو زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان نائیک صوبیدار آصف عرفان، اور سپاہی عرفان علی شہید ہو گئے ۔علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
خبرنمبر11
کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، مارے گئے نوجوان شیراز کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ، مقتول شیراز کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹاکل اپنے دوست کے ساتھ کھانا کھانے نکلا تھا۔ موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ 28سالہ نوجوان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا تھا۔


