خبرنمبر1
حماس کے اتحادی گروپ القسام بریگیڈ کا اسرائیل کے شہر دیمونا پر حملہ ، اسرائیل کی جوہری تنصیبات کو راکٹ سے نشانہ بنانے کا دعوی ، اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے دوران فوجی ٹرک تباہ کر دئیے ۔ حزب اللہ نے بھی فوجی قافلے اور چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے ۔
خبرنمبر2
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، غزہ میں اسپتالوں کی حالت ابتر، غزہ میں سڑکیں تباہ ، الشفا اسپتال تک پہنچنا ناممکن ہو گیا، اسرائیل کی القدس اسپتال خالی کرنے کی دھمکی ، اسپتال خالی نہ کیا گیا تو بمباری کی جائے گی، صیہونی فورسز کی دھمکی ، داکٹرز کا اسپتال خالی کرنے سے انکار،
خبرنمبر3
دنیا اسرائیلی مظالم پر سیخ پا، امریکا کی ہٹ دھرمی جاری، اسرائیل کو اپنے شہریوں کی حفاظت کا پورا حق ہے ، نائب صدر کمیلا ہیرس کا بیان ، کہا جنگ کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھا جانا چاہیے ، اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکا کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ،
خبرنمبر4
آڈیو لیکس کیس کی سماعت، پہلے آپ یہ بتائیں کہ کیا فون ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے ؟اگر کسی کو فون ریکارڈنگ کی اجازت ہے تو وہ اجازت کس نے کس کو دی ؟وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم ، اس کے خاندان ، اور چیف جسٹس کے خاندان کی آڈیوز لیک ہوئیں۔ آڈیو میں جو کمیشن بنا اس کے ٹی او آرز میں لکھا ہی نہیں تھا ، آڈیوز کون ریکارڈ کرتا ہے ، آپ وزیراعظم سے سفارشات لے کر وزیراعظم آفس میں جمع کروائیں ، پھر دیکھیں گے آگے کیسے چلنا ہے ؟ عدالت کی اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے سفارشات لیکر جمع کرانے کی ہدایت، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے ریمارکس
خبرنمبر5
پاکستانی ٹیم اگلا میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی ، کولکتہ میں آج پریکٹس شیڈول ،کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں ہونگی، اگلے تمام میچز جیتنے کے باوجود ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ، اگر مگر کا شکار قومی ٹیم کو قوم کی دعائوں کا سہارا،
خبرنمبر6
پاکستان میں ہونےوالی چیمپئنز ٹرافی 2025کرکٹ کوالیفائینگ سسٹم کا اعلان، ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7ٹیمیں اہل ہوں گی ۔ پاکستان میزبان ہونے کے باعث 8ویں ٹیم کے طور پر شامل ہوگا۔
خبرنمبر7
نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ 4ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی، 2ہزار 73ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے ایک ہزار 718ارب روپےکی منظوری،غیر ترقیاتی بجٹ انتظامی معمولی اورآپریشنل اخراجات کے لیے مختص کیا گیا۔
خبرنمبر8
اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، اس وقت شرح سود 22فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے ، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5فیصد تک پہنچنے کا امکان ، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 31.4فیصد رہی ۔
خبرنمبر9
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 30پیسے مزید اضافے کا امکان ، بجلی صارفین پر 22ارب56کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں 6ارب 61کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔
خبرنمبر10
ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ، 281روپے پر ٹریڈ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا 282روپے 4پیسے پر فروخت
خبرنمبر11
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کا معاملہ ، سول جج قدرت اللہ کی عدالت کی سماعت کا حکم نامہ جاری ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے ۔ سماعت 4نومبر تک ملتوی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری،


