خبر نمبر 1

غزہ پر اسرائیل کی دہشت گردی 24 ویں روز بھی جاری وحشیانہ بمباری میں اس بارہسپتال نشانہ القدس ہسپتال کی ملحقہ عمارتیں اور راستے تباہ کر دیے بارود اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کے لیے سانس لینا بھی محال بچوں اور خواتین کی حالت غیر تازہ فضائی حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید شہدا کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی 22 ہزار فلسطینی زخمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں شہید بچوں کی تعداد چار سال میں دنیا بھر میں مرنے والے بچوں سے زیادہ ہو گئی مسلسل بمباری سے غزہ کھنڈرات میں تبدیل اب تک 32 ہزار عمارتیں اور دو لاکھ 20 ہزار گھر ملیا میٹ 203 سکول درجنوں سرکاری دفاتر 47 مساجد اور سات گرجا گھر بھی تباہی کی داستان سنانے لگے۔۔۔

خبر نمبر 2

فلسطین میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی جائے اقوام متحدہ کے ایک بار پھر اپیل سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کہا غزہ کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلا رکاوٹ امداد کی اجازت دی جائے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے کہا سلامتی کونسل مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ادھر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سینیئر پروسیکیوٹر نے غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ کو جرم قرار دینے کا عندیا دے دیا۔۔۔

خبر نمبر 3

امریکی صدر بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے نیتن یاہو پر غزہ کے لیے امداد بڑھانے پر دباؤ ڈالا دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کا ترک ہم منصب کو فون غزہ اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کے لئے علاقائی رہنماؤں سے بات کرنے پر اتفاق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھی ملن کے مطابق امریکہ فلسطینیوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا ۔۔۔

خبر نمبر 4

القسام بریگیڈ کا اسرائیلی علاقے نہاریہ اور دیگر مقامات پر راکٹ حملے راکٹ سے تباہ ہونے والی اسرائیلی بکتر بند اور ٹینکوں کی ویڈیوز جاری سرحدی کراسنگ ایریاز پر حملے کا دعوی 10 فوجی ہلاک کیے ادھر اسرائیلی آباد کاروں کی ہیبرون میں فلسطینی گھروں پر قبضے کے لیے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ۔۔۔

خبر نمبر 5

اسرائیل کے غزہ پر جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے نیویارک میں یہودی سمیت ہزاروں شہری فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے لندن میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف بڑی ریلی بیروت نے غزہ کی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے کینیڈا میں ہزاروں افراد کا غزہ پر اسرائیل پر حملوں کے خلاف مظاہرہ ادھر وو سینا میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں فلسطین کے لیے نماز تہجد کے بعد اجتماعی دعا کی۔۔۔

خبر نمبنر 6

مسلم ملکوں کے حکمران گلے سے امریکی غلامی کا طوق اتار دیں پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے فلسطین کی جنگ میں شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کوئٹہ میں طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے جماعت اسلامی کا 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کا اعلان۔۔۔

خبر نمبر 7

غیر قانونی تارکین کے پاس پاکستان چھوڑنے کے لیے بس ایک دن رہ گیا کل تک تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کا انخلا ناگزیر ڈیڈ لائن میں ایک دن کی بھی توسیع ناممکن یکم نومبر سے قانون حرکت میں آئے گا غیر قانونی غیر ملکیوں کی میپنگ جیو فینسنگ اور نشاندہی کی جا چکی سب کو گرفتار کر کے ڈی رپورٹ کیا جائے گا منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط ہوگی افغان پناہ گزین کے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپسی بھی جاری اب تک 92 ہزار سے زائد افغانی واپس جا چکے۔۔۔

خبر نمبر 8

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے پر پاکستان مخالف پروپگینڈا افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے اور عالمی برادری کی ہمدردیاں بٹورنے کے لیے لاکھوں روپے کی فنڈنگ المرصاد نام سے سوشل میڈیا ہینڈل کو بھارتی حکومت 20 لاکھ افغانی روپے مسلسل فراہم کرتی آ رہی ہے المرصاد خود ساختہ اور منفی مواد تخلیق کر کے اردو، پشتو، عربی اور انگریزی بھی نشر کرتا ہے۔۔۔

خبر نمبر 9

یکم نومبر سے غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے خصوصی کیمپس میں رکھا جائے گا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لی جائے گی نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا بیان بولے بلوچستان میں افغان بارڈر پر ٹرانزٹ پوائنٹس بنا دیے افغان باشندوں کے لیے خوراک اور میڈیکل سہولیات بھی میسر کی ہیں۔۔۔

خبر نمبر 10

نگران وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق متوقع کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے پر بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔۔۔

خبر نمبر 11

بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک دو زخمی ہو گئے آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑک میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا شہدا میں نائب صوبیدار آصف اور سپاہی عرفان شامل ہے۔۔۔

خبر نمبر 12

موسم بدلتے ہی سموگ نے لاہور کی فضا کو اپنے لپیٹ میں لے لیا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہونے پر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار ایئر کوالٹی انڈیکس 441 ریکارڈ بھارتی شہر دہلی کا 305 انڈیکس کے ساتھ دوسرا نمبر طبی ماہرین کی شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ۔۔۔

خبر نمبر 13

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا سٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کا اعلان کرے گا شرع سود 22 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر سات پیسے سستا 280 روپے 50 پیسے کا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں 282 روپے پر فروخت سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 230 پوائنٹس اضافے سے51 ہزار 170 پر ٹریڈ ۔۔۔

خبر نمبر 14

نگران وزیراعلی پنجاب کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری آئندہ چار ماہ کے لیے 2073 ارب روپے کی منظوری دی جائے گی غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 1800 ارب اور جاری سکیمز کے لیے 319 ارب روپے رکھنے کی تجویز 33 ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ بھی شامل ہے۔۔۔

خبر نمبر 15

نگران وزیر اعلی پنجاب کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ ادویات کی عدم فراہمی اور صفائی کی ناقص انتظامات پر برہم ہسپتال کے ایم ایس کو فوری تبدیل کرنے کا حکم باہر سے ادویات لانے اور ٹیسٹ کروانے والے مریضوں کے پیسے فوری واپس کرنے کی ہدایت۔۔۔

خبر نمبر 16

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے درخواست ضمانت دائر کر دی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دیں چیف جسٹس عامر فاروق کی وکیل علی بخاری کو ہدایت۔۔

خبر نمبر 17

پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی آصف علی زرداری کی نواب شاہ میں گفتگو کارکنان کو الیکشن کی تیاری کرنے کا بھی کہہ دیا ادھر کراچی میں ایم کیو ایم کے مضبوط گڑھ ضلع وسطی میں پیپلز سیکٹریٹ قائم فریال تالپور نے پیپلز سیکٹریٹ ضلع بستی کا افتتاح کیا پیپلز پارٹی کراچی کی ہی پارٹی ہے دوسرے لوگوں کو ویلکم کریں گے۔۔۔

خبر نمبر 18

ایم کیو ایم کو اس کا حق دیا جائے ووٹ سے فیصلہ نہیں ہوگا تو عوام روڈ پر آئیں گے خالد مقبول صدیقی کا لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب مصطفی کمال نے کہا کراچی کو ایم کیو ایم کے سوا کوئی سنوارنے والا نہیں پیپلز پارٹی کو کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے فاروق ستار بولے نواز شریف واپس آگئے اب کراچی کو بھی قومی دھارے میں واپس آنا چاہیے۔۔۔

خبر نمبر 19

ممتاز مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج ادا ہوگی آبائی علاقے تلمبہ آری والہ میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بھائی مولانا یوسف جمیل نے موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کہا عاصم جمیل شدید ڈپریشن کا شکار تھے گزشتہ روز گارڈ سے گن لے کر خود کو گولی مار لی نگران وزیراعظم انوار الحق کا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سپیکر پرویز اشرف گورنر سندھ کا اظہار تعزیت شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔۔

خبر نمبر 20

قومی ایر لائن کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال اندرون اور بیرون ملک کے لیے آج 22 پروازیں آپریٹ کریں گے پی آئی اے کی ابھی بھی 29 دروازیں منسوخ کراچی اسلام آباد کی چار پروازیں اڑان نہیں بھریں گی۔۔۔

خبر نمبر 21

ملک بھر میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع کے پی کے دو اضلاع پشاور میں نو لاکھ اور خیبر میں دو لاکھ 29 ہزار 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جائیں گے۔۔۔

خبر نمبر 22

بھارت کا میزائل پروگرام مودی سرکار کی رسوائی کا باعث بن گیا ایک ملین ڈالر سے بننے والا میزائل صرف 30 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کا اہل آکاش میزائل پر 1990 میں کام شروع ہوا لائیو ٹیسٹ کے دوران 47 فیصد میزائل فائر ہی نہ ہوئے الیکشن میں فتح کے لیے مودی نے میزائل کے فروخت کے جھوٹے دعوے کیے آج تک مودی سرکار ایک بھی آکاش میزائل ڈیلیور نہیں کر سکی۔۔۔