خبرنمبر1
غزہ میں ظلم بند ہونے تک احتجاج کریں گے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اعلان ، دنیا کے حکمرانوں نے ظلم پرآنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ اسرائیلی بربریت کے خلاف اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ ، آبپارہ سے فیض آباد چوک تک ریلی، جے یو آئی کی کوئٹہ میں طوفان الاقصی کانفرنس ، فضل الرحمان بولے فلسطین کا ساتھ نہیں دیں گے تو سمجھ لیں ہم غلام ہیں ، یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو ہمارے ملک بھیجا اسے شکست دے دی اب اسرائیل کو بھی شکست دیں گے ۔ لاہور میں ق لیگ نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی۔
خبرنمبر2
ہمیں مزید دیوار سے لگایا گیا تو دیوار گر جائے گی، خالد مقبول صدیقی کا ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب ، کہا ہم اپنے حصے کی آزادی اور اپنے حصے کا پاکستان کاندھوں پر اٹھا کر لائے تھے ۔ کوئی دھرتی ماں ہے تو وہ پاکستان ہے ، صوبے دھرتی ماں نہیں ہو سکتے ، مصطفی کمال نے کہا پیپلزپارٹی کی 18ویں ترمیم مسترد کرتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔ پی پی چند ارب روپے لندن بھیج کر بائیکاٹ کی کال کا کہہ رہی ہے ۔ فاروق ستار نے خطاب میں کہا مردم شماری میں ہم نے لاپتا آبادی بازیاب کرائی ، سندھ کے جاگیرداروں سے کراچی بازیاب کرانا ہے ۔ پیپلزپارٹی جس طرح کراچی آئی اسی طرح اپس چلی جائے گی ۔
خبرنمبر3
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل جاں بحق، آر پی او ملتان کہتے ہیں عاصم جمیل نے خودکشی کی ہے ۔ سی سی ٹی وی میں انہیں خود کو گولی مارتے دیکھا ،عاصم جمیل کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے ۔ مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹ کیا اس حادثاتی موت نے ماحول سوگوار کر دیا، نماز جنازہ آج ساڑھے 7بجے آبائی گائوں رئیس آباد میں اداکی جائے گی۔ صدر عارف علوی ، نگران وزیراعظم کا مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس،
خبرنمبر4
سینٹرل کنترکٹ کے تنازع نے پھر سر اٹھا لیا ، پی سی بی حکام کھلاڑیوں سے دستخط لینے بھارت پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں دے دی گئیں۔ ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل بورڈ نے معاملات حل ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ سوشل میڈیا پر سب کچھ اچھا کی افواہیں زیر گردش
خبرنمبر5
بھارت کا میزائل پروگرام مودی سرکار کی رسوائی کا باعث بن گیا۔ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے آکاش میزائل پر 1990میں کام شروع ہوا، 1ملین ڈالر سے بننے والا میزائل صرف 30کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ کئی ممالک سے ڈیل کے بعد مودی سرکار ایک بھی آکاش میزائل ڈیلیور نہ کر سکی۔
خبرنمبر6
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ، افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب،المرصاد نام کا سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہاہے ۔ اردو پشتوانگریزی کے علاوہ مواد نشر کیا جاتاہے جسکا مقصد پاکستان کے غیرقانونی افراد کو نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورناہے ۔
خبرنمبر7
ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز، چاروں صوبوںکے 31اضلاع میں ایک کروڑ 8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف،


