راولپنڈی (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا، جن نہیں ہوں کہ3 جگہوں پر موجود ہوتا، اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا،
انھوں نے کہا کہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کر دی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کر دی۔
انھوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔


