اسلام آباد (ای پی آئی ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انخلاء کے منصوبے میں کسی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا،
منصوبے کا اطلاق غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہو گا ۔انھوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کا میڈیا کو دیا گیا بیان دیکھا، انخلاءکے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہوتا ہے، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھاجا رہا
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے خود مختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مدنظر رکھ کرکیاگیا۔
پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیر ملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے، حکومت پاکستان خراب صورتحال سے متاثر افرادکی سیکیورٹی اور تحفظ کاعزم کیے ہوئے ہے۔


