لاہور(ای پی آئی ) لاہور کی عدالت نے برکی میں 5افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا 3 ملزمان کو5 پانچ بار سزائے موت 7 ملزمان بری ۔
تفصیل کے مطابق برکی میں 5 افراد کے قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ،
ملزمان ہیرا، ذوالفقار اورجہانگیر کو 5،5بار سزائے موت سنا دی گئی جبکہ مقدمہ میں دیگر 7ملزمان کو بری کرنےکا حکم دیدیا۔


