اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان ٹحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں بیٹوں سے ہر ہفتےبات کرانے کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا ۔
تفصیل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے،
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا،درخواست پر مزید سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


