خیرپور (ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹ گئی11 افراد ڈوب گئے 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ، باقی افراد کی جاری ہے۔
تفصیل کے مطابق خیرپور نارا کے نواحی علاقے میں واقع گاؤں چمڑ جمال دین شر کے رہائشی اڈوئی پتن سے کشتی پر سوار ہوکر شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران دریا نارہ میں کشتی الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق کشتی پر 11 افراد سوار تھے جو کہ رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں جارہے تھے، اہل علاقہ نے مقامی افراد کی جانب سے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لاپتا افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں، کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے پر یہ واقعہ پیش آیا۔


