خبر نمبر 1
عام انتخابات مقررہ وقت پر اور شفاف اور منصفانہ ہوں گے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح کر دیا پنجاب حکومت کے ساتھ اعلی سطح کی میٹنگ نگران وزیر اعلی پنجاب صوبائی وزرا اور الیکشن کمیشن کے چاروں ممبرز کی شرکت وزیر اعلی محسن نقوی نے عام انتخابات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان فوکل پر سن تعینات ہوگا۔۔۔
خبر نمبر 2
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس 14 نکاتی ایجنڈا زیر غور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا تفصیلی جائزہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ای سی سی کے فیصلے کی توثیق متوقع شرکا کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے اگلے مرحلے پر بریفنگ۔۔۔
خبر نمبر 3
نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ چار ماہ کے لیے 2076 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا ترقیاتی منصوبوں کے لیے 351 ارب ہیلتھ سیکٹر کے لیے 208 ارب روپے کی تجویز 40 کروڑ روپے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے مختص کیے صوبائی وزیر اطلات عامر میر کی بریفنگ سموگ کے سدباب کے لیے بھی فنڈز مختص۔۔۔
خبر نمبر 4
چلے نے نیا شیخ رشید بنا دیا ہم نسلی اور اصلی ہیں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گفتگو نو مئی کے پرتشدد واقعات کو لعنتی قرار دے دیا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے لال حویلی ڈی سیل ہونے پر خوشی کا اظہار۔۔۔
خبر نمبر 5
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلبی آفیشل سیکرٹ خصوصی عدالت میں سماعت آٹھ نومبر تک ملتوی ادھر سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔۔۔
خبر نمبر 6
میگا ایونٹ میں افغانستان اور سری لنکا آمنے سامنے افغان کپتان نے ٹاس جیت کر لنکن ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی 82 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں دونوں ٹیمیں پانچ میچز کھیل کر دو کامیاب رہیں گزشتہ روز میچ ہارنے پر دفاعی چیمپین انگلینڈ ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر میزبان بھارت کا جیت کا چھکا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔۔
خبر نمبر 7
ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا امتحان کل بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا ٹیم کی آج کولکتہ سٹیڈیم میں پریکٹس ادھر سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے راشد لطیف کے دعوے مسترد کر دیے بابر اعظم نے کوئی کال نہیں کی ان کا فون نہ اٹھانے کا الزام غلط ہے ٹیم کی شکستوں پر کہا ہمارے پانچ کھلاڑی اانجرڈ نہ ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے۔۔۔
خبر نمبر 8
اور موسیقار فلم ساز مصنف اور ڈائریکٹر خواجہ خورشید انور کی یادیں رسیلے موسیقار کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے خورشید انور نے 200 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ۔۔۔


