خبرنمبر1
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے کا کسی خاص قومیت سے تعلق نہیں ہے ، منصوبے کا اطلاق غیر قانونی مقیم افراد پرہوتا ہے ، انخلا کا فیصلہ پاکستان کے قوانین کے تحت کیا گیا ہے رجسٹر ڈ غیر ملکیوں پر اطلاق نہیں ہوگا، پاکستان نے افغان بھائیوں کی چالیس سال تک میزبانی کی ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان پر ردعمل
خبرنمبر2
نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، حج پالیسی 2024کی منظوری دے دی گئی ، وزیر مذہبی امور انیق احمد اور حکام وفاق کی کابینہ کو بریفنگ
خبرنمبر3
عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ، نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیےمکمل سپورٹ کی جائے گی ۔ انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانا سب کی ذمہ داری ہے ۔ پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مطمئن ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس میں اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان سکندر کے ریمارکس، شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا کردارادا کرنے کیلئے تیار ہیں، ای سی پی کی مکمل ہدایات پر عمل کیاجائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی
خبرنمبر4
قائد ن لیگ نوازشریف کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے تیار، ایک ہفتے بعد مری سے لاہور آئیں گے ۔ نوازشریف لاہور میں پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ عوامی مہم کے باقاعدہ آغاز کیلئے حکمت عملی پرغور ہوگا، نوازشریف کی طارق فضل چودھری سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کیلئے گھر آمد، مریم نواز بھی ہمراہ تھیں ۔
خبرنمبر5
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 445ریکارڈ، پنجاب حکومت کی اسموگ کنٹرول کرنے کےلئے کارروائیاں جاری ، فضائی آلودگی بڑھنےسے ناک ، کان ، گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ، طبی ماہرین کا شہریوں کوماسک کے استعمال کا مشورہ
خبرنمبر6
ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن ہوگا، ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گے ، وفاقی وزیر سرفراز بگٹی کا بیان


