خبرنمبر1
ثانیہ کی تصاویر میں شعیب نہیں، شعیب کی تصاویرمیں ثانیہ نہیں، دونوں اسٹارز اپنے بیٹے کی سالگرہ میں ایک ہی چھت تلے موجود لیکن سوشل میڈیا پر ایک بھی فیملی پکچر شیئر نہیں کی ، ثانیہ نے اپنی بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویرمیں ثانیہ کے والدین ، بہن موجود ، شعیب ملک موجود نہیں ، شعیب ملک نے گزشتہ روز جو تصاویر پوسٹ کی تھیں ان میں ثانیہ صرف بیک گرائونڈ میں نظر آ رہی تھیں ۔
خبرنمبر2
ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی خالد مقبول کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت، ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے شہبازشریف سے رابطوں کی تصدیق کر دی ، میڈیا سے گفتگو میں کہا جلد نوازشریف سے ملاقات بھی ہو گی اور بات بھی ہو گی۔ مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کی آخری اتحادی رہی ہے ۔
خبرنمبر3
پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش کو ڈی آئی خان پولیس نے تحویل میں لے لیا۔پشاور سینٹرل جیل سے ڈی آئی خان منتقل، کامران بنگش کے خلاف تھانہ کینٹ ڈی آئی خان میں مقدمہ درج ہے ، ان کے خلاف کارکنوں کو اسلحہ لانے پر اکسانے ، اداروں کے خلاف بیانات کا الزام ہے ۔
خبرنمبر4
خیرپور میں نارا کینال میں کشتی الٹ، گئی ، کشتی میں سوار11افراد میںسے 5کو بچالیا گیا،6لاپتا، 6افراد کی تلاش جاری، کشی میںسوار افراد شادی مین شرکت کیلئے جا رہے تھے ۔


