رحیم یار خان (ای پی آئی ) آٹھ ماہ قبل کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کی دھمکیاں ، جرگے نے بہن کی بھائی کے سسر سے شادی کرا نے کا فیصلہ سنا دیا
ورثاء کی جانب سے تحفظ دینے کا مطالبہ پولیس کے مطابق جرگے کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں،
جرگہ ثابت ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 8 ماہ قبل جوڑے نے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔شادی کرنے والے جوڑے نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان کو خطرہ ہے تحفظ دیا جائے


