خبرنمبر1
انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے یہ میرا مینڈیٹ نہیں ، ہماراکام الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے ، پنجاب اور کے پی کے الیکشن میرے وزیراعظم بننے سے پہلے تاخیر کا شکار ہو چکے تھے ۔ آرٹیکل 254کہتا ہے کوئی کام تاخیر سے ہونے کی وجہ سے غیر آئینی نہیں ہوجاتا ، پاکستان میں اس وقت عبوری جمہوریت ہے مستحکم جمہوریت نہیں ، ہمیں ایک دوسرے کے سیاسی نظریات کا احترام کرنا چاہیے ، تعصبات سے بالا تر ہو کر ہمیں قومی تعمیر وترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تقریب سے خطاب
خبرنمبر2
شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے 22فیصد پرمستحکم، اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، فیصلہ مہنگائی ، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے کیا گیا۔ ستمبر میں مہنگائی کی شرھ 31.44فیصد رہی ، رواں ماہ مہنگائی میں کمی کا امکان ہے ، گیس کی قیمت بڑھنے کا اثر مہنگائی پر پڑ سکتا ہے ، اسٹیٹ بینک
خبرنمبر3
حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ روک دیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مزید غور کرنے کی ہدایت، نگران کابینہ نے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی منظوری دیدی وفاقی کابینہ کو غیرقانونی افغان شہریوں کو نکالنے سے متعلق آرڈر پر بریفنگ، کابینہ نے حج پالیسی 2024کی بھی منظوری دیدی،


