خبرنمبر1

بلوچستان میں ڈیٹھ سکواڈ کالعدم تنظیمیں چلا رہی ہیں ، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں بلوچستان میں بی ایل اے ، بی ایل ایف نے 5ہزار سے زائد افراد کو قتل کیا، بلوچستان میں ڈاکٹرز، پروفیسرز کو قتل کیا گیا، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی سرکوبی ضروری ہے ،

خبرنمبر2

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد سینٹ میں پیش ، اسحاق ڈار نے کہا ہمیں فلسطینی عوام کیلئے بامعنی کوشش کرنا ہوگی، شہزاد وسیم بولے پاکستان کا فلسطین سے دلی اور جذباتی تعلق ہے ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا فلسطین میں خوراک، ادویات کیلئے دنیا کردارادا کرے ،

خبرنمبر3

پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس، پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، لاہور کی عدالت نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پرویز الٰہی نے عدالت میں کہا یہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ میرے ساتھ جا کر ریکوری کی ۔

خبرنمبر4

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دورہ لاہور، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے استقبال کیا، انوارلحق کاکڑ کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز آمد،

خبرنمبر5

غزہ پر اسرائیلی ٹینکوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے ، ترجمان حماس کا کہنا ہے اسرائیل نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا، نیتن یاہو نے کہا 7اکتوبر سے پہلے والی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی، ہیلری کلنٹن کہتی ہیں غزہ میں جنگ بندی بند نہیں ہونی چاہیے ، جو لوگ جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ حماس کو نہیں سمجھتے ۔