خبرنمبر1

چیف سلیکٹر انضمام الحق عہدے سے مستعفی ، انضمام الحق نے ورلڈکپ ٹیم منتخب کی تھی ، پلیئرز ایجنٹ کمپنی کے شیئر ہولڈر ہونے کا الزام ، کمپنی سے جڑے کرکٹرز کو منتخب کرنے کا الزام، انضمام الحق نے ان الزامات کو مسترد کر دیا، کہا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ، بات کرنے والے ثبوت دیں ، آزاد انکوائری کے لیے استعفیٰ دیا۔ بورڈ سے کہا ہے جب تک کمیٹی تحقیقات کرے وہ عہدہ چھوڑ دیتے ہیں ، بے قصور ہوئے تو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ ذکا اشرف نے کہا خبروں پر وضاحت کے لیے انضمام کو بلایا تھا انہوں نے وضاحت کے بجائے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد فیصلہ کیا کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے ، بورڈ نے 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ، متعلقہ کمپنی سے اس وقت بھی کئی معاہدے ہیں ، بابر اعظم ، رضوان ، فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں کا معاہدہ ہے ۔

خبرنمبر2

حماس نے 3 یرغمالی خواتین کی وڈیو جاری کر دی، اسرائیلی خواتین نے اپنی قید کا ذمہ دار وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دے دیا، کہا عام اسرائیلی اس وقت نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہے ہیں ، اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کررہا ، اسرائیلیوں کو چاہیے کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کے لے فلسطینیوں کو رہا کرے ۔ بنیامین نیتن یاہو نے کہا حماس کی وڈیو نفسیاتی پروپیگنڈا ہے ، اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ہر قدم اٹھائے گا۔

خبرنمبر3

غزہ میں داخلے کے لیے 75 امدادی ٹرک رفاہ پہنچ گئے ، امریکی میڈیا کی رپورٹ، اسرائیلی فوج غزہ میں جانے والے ٹرکوں کی چیکنگ کررہی ہے ، اگر تمام ٹرکوں کو اجازت مل گئی تو یہ 7 اکتوبر کے بعد ایک دن میں بڑی امداد ہو گی ۔ 7 اکتوبر کو حماس پر حملے کے پہلے روز 455 ٹرکس غزہ جاتے تھے ۔ جنگ کے بعد محض 118امدادی ٹرک جا سکے ۔ فلسطینی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سخت چیکنگ سے امداد سست روی کا شکار ہے ، خوراک ، پانی ، دوائیں لے جانے کی اجازت دی جائے ۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے حماس کی حمایت کا الزام لگا کر فلسطینی اتھارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ۔

خبرنمبر4

سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ فوجی ٹرائل کے خلاف فیصلے کا فائدہ کلبھوشن کو ہوا، پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل واوڈا کی گفتگو، انٹرنیشنل کورٹ میں کلبھوشن کیس کمزور ہو گیا، رہنما عطا اللہ تارڑ نے بھی فیصل واوڈا کے بیان کی تائید کی، کہا وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے ، عطا تارڑ