خبرنمبر1

شہبازشریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، ملاقات میں آئندہ انتخابات، ملکی مجموعی صورتحال، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر غور، پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے ، پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائیں گے ، شہباز شریف کی گفتگو

خبرنمبر2

تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن مہم کا موقع ملنا چاہیے ، اگر کوئی عدالت کسی لیڈر کو نااہل کرتی ہے تو وہ عدالت کا معاملہ ہوگاہمارا نہیں ، پیپلزپارٹی بھی مینار پاکستان جتنے لوگ اکٹھے کر لے تو ریڈکارپٹ بچھانے کو تیار ہوں ، پی ڈی ایم حکومت مشکل فیصلے نہ کرتی تو آج حالات بہتر نہ ہوتے ، مشکل فیصلوں کے اثرات آج نظر آ رہے ہیں ،۔ رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کی نیوز کانفرنس

خبرنمبر3

کرکٹ ورلڈ کپ ، افغانستان کی 242رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ ، تین وکٹوں پر رحمت شاہ 62، ابراہیم زدران 39رنز بنا کر آؤٹ، سری لنکا کی ٹیم 49.3اوورز میں 241رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ پتھم نسانکا 46اورکوشال میندس 39رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 4، مجیب الرحمان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔