خبرنمبر1

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک ، 2 جوان شہید،واقعہ بلوچستان ضلع آواران کےعلاقہ کھورومیں پیش آیا۔نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

خبرنمبر2

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خبرنمبر3

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل کرلیں، چاروں صوبوں میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم ، پنجاب میں کل 51 ہزار 821 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے

خبرنمبر4

آئی ایم ایف کا مطالبہ: صوبے سرپلس بجٹ کا ہدف پورا کرنے میں ناکام، رواں مالی سال وفاق کا صوبوں سے 750 ارب کے سرپلس بجٹ کا ہدف ہے