لاہور(ای پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ حکم عدالت نے کرنا ہے یا آپ نے ۔
لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کیا مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان عدالت پیش ہوگئے ہیں ، ملزمان وکیل نے کہاکہ جی تمام ملزمان پیش ہو چکے ہیں ، حاضری لگا لی جائے، عدالت نے کہاکہ ملزمان حاضری لگائیں تاکہ عدالت فردجرم عائد کرے۔
ملزمان وکیل علی اشفاق نے کہاکہ ابھی ملزمان پر فردجرم عائد نہیں ہو سکتی ، عدالت قانون کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی ،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ حکم عدالت نے کرنا ہے یا آپ نے ۔وکیل میاں علی اشفاق نے کہاکہ ہم ایک نئی درخواست دائر کررہے ہیں ، عدالت اس درخواست پر فیصلہ دے ،جج نے کہاکہ آپ درخواست دائر کریں میں فیصلہ کرتی ہوں ،ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق نے درخواست دائر کردی ،ملزم میاں حسیب وکی سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی


