خبرنمبر1
غلطی کی گنجائش ختم، شاہینوں کو سردھڑ کی بازی لگانا ہو گی، سیمی فائنل میں جانا ہے تو آج بنگلا دیش کو ہرانا ہوگا، ورلڈ کپ میچ میں کولکتہ کا میدان فیصلہ کن بن گیا، پاکستان ٹیم کی ایڈن گارڈنز میں بھرپور ٹریننگ، قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ، امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان کا امکان ، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کے شامل ہونے کا امکان ، سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستانی ٹیم کو تینوں میچ جیتنا ہوں گے ۔ بنگلا دیش کے بعد نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو بھی شکست دینا ہے ۔ ساتھ ہی شائقین کو نیوزی لینڈ کی ناکامیوں کی دعا بھی کرنا ہوگی۔ نیوزی لینڈ کے تین میچز جنوبی افریقا، پاکستان اور سری لنکا سے ہے ۔
خبرنمبر 2
آج رضا کارانہ واپسی ، کل سے ہوگی سختی، غیر قانونی مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن ، کل سے ملک گیر آپریشن کی تیاریاں ، غیر قانونی افراد کے انخلا کے لیے رینجرز اور دیگر اداروں کی معاونت حاصل ہو گی ۔ مختلف شہروں میں کیمپس قائم ، غیر قانونی مقیم افراد کو پہلے کیمپوں میں رکھا جائے گا۔ پھر ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت آر پی او ز ، ڈی پی او ز کا اجلاس منعقد، انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ فارن ایکٹ 1946کے تحت صوبوں کو بے دخلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
خبرنمبر3
تربت کے علاقے ناصر آباد میں تھانے پر مسلح افرا د کا حملہ ، تھانے میں پناہ لیے 4 مزدور اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق، مزدوروں کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا ا س سے قبل تربت ہی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 6 مزدور مارے گئے تھے ۔ مزدور تعمیراتی کام کے لیے تربت آئے تھے ۔ ان مزدوروں کا تعلق بھی پنجاب سے تھا۔
خبرنمبر4
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہو گی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ کی اپیل کی پہلی سماعت پر کیس میں التوا مانگ لیا۔ وفاقی حکومت نے التوا کے لیے درخواست دائر کر دی۔ اکثریتی فیصلے کے خلاف جسٹس منصور علی نے اپنا اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ پارلیمنٹرین کا قانون چیلنج کرنے کا حق دعویٰ نہیں بنتا، درخواست گزار نیب ترامیم کو عوامی مفاد کے برعکس ثابت نہیں کر سکا۔ عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار کا موقف مانا لیکن یہ نہیں بتایا کہ نیب ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف کیسے تھیں؟
خبرنمبر5
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی ۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر گفتگو، چیئرمین پی ٹی ائی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ افسوس ہے یہ ظلم ہمارے اپنے لوگ کررہے ہیں ،
خبرنمبر6
غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہورہا ہے ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کا انتباہ ، یونیسیف کے سربراہ کا کہنا ہے غزہ میں روزانہ 420سے زائد بچے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں ۔ غزہ میں گھسنے میں ناکام اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے ، رفاہ میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں ایک خاندان کے 18اور دوسرے خاندان کے 69افراد شہید، وسطی غزہ میں بچوں ، خواتین سمیت 18افراد جان سے گئے ۔ 24گھنٹوں میں مزید 400فلسطینی شہید کر دیے گئے ۔ 7اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8ہزار400ہو گئی ، 23ہزار سے زائد زخمی ، القدس اسپتال اور یورپین سپتال کے قریب بمباری جاری، اسپتالوں کی عمارتیں لرز اٹھیں، عملہ اور شہری شدید خوف زدہ، اسرائیلی وزیراعظمنے جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا۔
خبرنمبر7
غزہ کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیاں تیز، رام اللہ کے قریب حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کا گھر تباہ، اسرائیلی فورسز کا مغربی کنارے کے شہر بیت لحم پر دھاوا،متعدد گرفتار، 7اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے سے 1600سے زائد فلسطینی گرفتارکیے جا چکے ۔ 120سے زیادہ شہید کر دیے گئے ۔
خبرنمبر8
گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک ہوشربا ااضافہ ، اطلاق کل سے ہوگا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس 172فیصد تک مہنگی، سیمنٹ ، سی این جی ، صنعتوں کے لیے بھی گیس مہنگی ، روٹی کے تندوروں ، بجلی کارخانوں کیلئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ، پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کر دیا پروٹیکٹڈ صارفین کے چارجز بڑھا کر 400روپے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے ماہانہ چارجز 2000روپے کر دیے گئے ۔ وفاقی کابینہ کی ہدایت پرگزشتہ روز منعقدہ ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ ایک دن بعد جاری کر دیا گیا۔ کابینہ نے کل ای سی سی کو نئی قیمت پر دوبارہ غور کیلئے کہا تھا۔
خبرنمبر9
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ ملک بھر میں 12پولنگ اسٹیشن قائم ، صدر کے عہدے کے لیے حامد خان گروپ کے عبدالقدوس اور عاصمہ جہانگیر گروپ سے شہزاد شوکت امیدوار ہیں۔
خبرنمبر10
نوازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کا آج اہم اجلاس جاتی امرا میں ہوگا، شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر تبادلہ خیال ہوگا۔


