خبر نمبر 1

سپریم کورٹ نے نیب عدالتوں کو بحال شدہ کیسز کے حتمی فیصلے کرنے سے روک دیا نیب ترامیم کلعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدا مسترد انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تفصیلی فیصلے تک ملتوی دوران سماعت عدالت نے پوچھا کیا فیصلے میں تمام تر امیم کلعدم قرار دی گئیں وکیل نے بتایا تیسری ترمیم بعد میں آئی جسے کالعدم نہیں کیا گیا چیف جسٹس نے کہا تیسری ترمیم آنے کے بعد بھی چھ سماعتیں ہوئیں عدالت نے ترامیم کلعدم قرار دینی تھی تو تینوں کرتی جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے تیسری ترامیم کو جائزہ لیے بغیر پہلی اور دوسری ترمیم کیسے کلعدم قرار دی جا سکتی ہے چیف جسٹس قاضی فائض عیسی نے کہا نیب ترامیم سے کوئی بری نہیں ہوا صرف مقدمات کا فورم بدلا ہے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے عدالتی حکم اور اپیلوں کی نقول چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں فراہم کرنے کا حکم۔۔۔

خبر نمبر 2

کسی جماعت پر پابندی لگانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے ووٹ ڈالنے کے لیے وہ بھی بے چین ہیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو بولے غیر قانونی مقیم افراد واپس جائیں اور قانونی طریقے سے واپس آئیں نگران وزیراعظم اور گورنر پنجاب کی ملاقات مینڈیٹ کے مطابق عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم دہرایا انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کے کانوکیشن میں شرکت کی طلبا میں اسناد تقسیم کیں۔ ۔۔

خبر نمبر 3

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے کولکتہ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں تنزیل حسن کو پولین بھیجا اپنے اگلے اوور میں نجم حسین کو آٹ کر دیا تیسری وکٹ حارث روف نے لی پچ ڈرائی اور بیٹنگ کے لیے سازگار بابر اعظم مخالف ٹیم کو جلد آٹ کرنے کے لیے پرعزم قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں فخر زمان ،اغا سلمان ،اور اسامہ میر کی واپسی امام الحق، شاداب خان ،اور محمد نواز شامل نہیں میچ کے دوران گیند لگنے سے اسامہ کی انگلی زخمی ہو گئی۔۔۔

خبر نمبر 4

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی 100 وکٹیں مکمل ونڈے میں وکٹوں کی تیز ترین سینچری کرنے والے پاکستانی بالر بن گئے شاہین سے قبل ثقلین مشتاق نے سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیے مجموعی طور پر شاہین شاہ کا تیسرا نمبر نیپال کے سندیپ لمیچانے 42 اور افغانستان کے راشد 44 میچز میں کارنامہ انجام دے چکے۔۔۔

خبر نمبر 5

نگران وزیر توانائی محمد علی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ قرار دے دیا پریس کانفرنس کے دوران بولے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں پچھلے 10 سال سے پاکستان میں گیس کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے کمی کو پورا کرنے کے لیے آر ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے قیمتوں میں اضافہ ملکی مفاد میں قرار دے دیا۔۔۔

خبر نمبر 6

بجلی کی قیمت ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا بجلی کمپنیز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی بجلی کمپنیز کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔۔۔

خبر نمبر 7

اکتوبر کی معاشی آٹ لک رپورٹ جاری رواں مالی سال کے آغاز سے ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے وزارت خزانہ کی رپورٹ میں دعوی جولائی اور اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں صفر اشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ گزشتہ سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی ایک اشاریہ تین فیصد کمی ہوئی تھی۔۔۔

خبر نمبر 8

غزہ کو خالی کرانے کی سازش اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ لیک ہو گئی 10 صفحات پر مشتمل دستاویز میں غزہ کی آبادی کو ہمیشہ کے لیے شمالی سنائی منتقل کرنے کی تیاری کا انکشاف عالمی برادری اور امریکہ کو دبا میں لے کر پناہ گزینوں کو عرب ممالک مصر، کینیڈا، سپین اور یونان میں بطور مہاجرین بسانے کی خواہش بے نقاب رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ کو خالی کرنے کا منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہے شہروں کی منتقلی جنگ کے مطلوبہ نتائج کا ہم جزو ہوگا۔۔

خبر نمبر 9

نگران وفاقی وزرا کو ہٹانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ممبر کمیشن نثار دورانی نے پوچھا کیا یہ مناسب نہ ہوتا نگران وزیر اور مشیر کی بجائے کسی اور کو مقرر کر لیتے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا نگران وزیراعظم پر نگران وزرا تعینات کرنے کی کوئی قدغن نہیں۔۔۔

خبر نمبر 10

سی ٹی ڈی کراچی نے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر پکڑ لیا رحمان قریشی عرس ببلو کو لائنز ایریا سے گرفتار کیا گیا اسلحہ بھی برآمد ملزم کا مختلف سیاسی رہنماں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف ملزم نے 2011 سے 13 تک سیاسی مخالفین سمیت سات افراد کو قتل کیا سی ٹی ڈی کا دعوی۔۔۔

خبر نمبر 11

لاہور کے علاقے واپڈا ٹان میں دن دہاڑے طالب علم اغوا نامعلوم افراد ارحم کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے فوٹیج سامنے آگئی اغوا کاروں کا مغوی کے اہل خانہ سے پولیس کی موجودگی میں رابطہ رہائی کے لیے کیس کی پیروی سے دستبرداری کی شرط رکھ دی۔۔۔