خبرنمبر1

ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بقا کی جنگ جاری، بنگلا دیش کے خلاف گرین شرٹس کا شاندار آغاز، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے کاری وار، صرف 23رنز پر 3کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا دیا، شاہین نے 51ویں میچ میں تنزید حسن کی وکٹ لی ۔ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ۔ تیز ترین 100وکٹوں کا اسپنرکا ریکارڈ سندیپ کے نام ہے ۔ نیپالی بولر نے 42میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ کولکتا میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ جاری،

خبرنمبر2

انضمام الحق کے خلاف تحقیقات کا آغاز، کمیٹی کی تحقیقات 1ہفتے میں مکمل ہونے کا امکان ، کمیٹی رپورٹ سفارشات ذکاء اشرف کو جمع کرائےگی ۔ٹیم کے انتخاب کے عمل ، مفادات کے ٹکراؤ پر کمیٹی بنی ، انضمام کا ایک کمپنی کے شیئر ہولڈر ہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا۔ انضمام الحق نے کمیٹی بننے سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

خبرنمبر3

ٹرائل کورٹس کو نیب ریفرنسز پر حتمی فیصلے سے روک دیا گیا۔ کوئی بھی ملزم ٹرائل کورٹ سے ضمانت لینے کا بھی حقدار ہوگا، نیب ترامیم کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے تفصیلی فیصلے سے مشروط، سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت، چیف جسٹس پاکستان نے کہا نیب ترامیم کیس کے فیصلے میں ٹرائلز کیلئے ایک حصے پر کوئی آبزرویشنز دی ہی نہیں گئیں۔ ٹرائل کورٹ کے ججز کیلئے سپریم کورٹ کا واضح حکم آنا چاہیے تھا، ٹرائل کورٹ کے ججز کا کام آئینی تشریح نہیں ہے ، تیسری نیب ترمیم مئی میں آئی جس کا فیصلے میں جائزہ نہیں لیا گیا۔ تیسری نیب ترامیم کے بعد مقدمے کی 6سماعتیں بھی ہوئیں،چیئرمین پی ٹی آئی ، نیب ، اٹارنی جنرل و دیگر حکام کو نوٹس ،عدالتی حکم ، اپیلوں کی نقول چیئرمین کو دینےکا حکم ، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

خبرنمبر4

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے سلو پوائزننگ ہو رہی ہے ، سابق وزیراعظم والی سہولتیں نہیں دی جا رہیں ، چیئرمین نے بتایا گھر کا کھانا نہیں دیا جارہا ، وکیل آفتاب باجوہ نے کہا ڈاکٹر کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کرے ۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس ، گواہوں کے بیانات ریکارڈ، مزید سماعت7نومبر تک ملتوی

خبرنمبر5

اسرائیل کا غزہ میں تقریبا 300اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی ، غزہ میں حماس کے اینٹی ٹینک، راکٹ لانچنگ پوزیشنز، ملٹری کمپائونڈ کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فورسز کا مغربی کنارے کے شہر بیت لحم پر دھاوا، الطوام میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر فائرنگ، 3اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا

خبرنمبر6

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان، ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 52ہزار پوائنتس سے اوپر چلا گیا۔ انڈیکس میں 400سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 51ہزار 897کے سطح پر آ گیا۔

خبرنمبر7

سپریم کورٹ میں سرحد میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ڈگری نہ دینے کے خلاف کیس میں چیف جسٹس کا پی ایم دی سی کے وکیل حافظ عرفات احمد سے دلچسپ مکالمہ ، چیف جسٹس نے سوال کیا کیا آپ کا نام حافظ ہے ؟ آپ اپنے نام کے ساتھ حافظ کیوں لکھتے ہیں؟ کیا شناختی کارڈ پر بھی حافظ درج ہے ؟ وکیل نے جواب دیا شعوری عمر میں پہنچنے سے پہلے حفظ کر لیا تھا تو نام کے ساتھ حافظ کا اضافہ ہوگیا، شناختی کارڈ پر نام صرف عرفان احمد ہے ، چیف جسٹس نے کہا نام کے ساتھ حافظ لگانے کی کیا ضرورت ہے ؟ آپ نے حفظ لوگوں کو بتانے کے لیے کیا ہے یا اپنے ایمان کے لیے ؟ایسے تو ثواب ضائع کرنے والی بات ہے ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا ملک میں عمارت دسیتاب ہو نہ ہو بس یورنیورسٹی بنا دیتےہیں ، کچھ لوگوں نے یونیورسٹی بنانے کی کاوش کی تھی پتا نہیں اس کا کیا بنا؟

خبرنمبر8

سندھ اورکے پی کے میں ایم ڈی کیٹ کا ری کنڈکٹ 19 نومبر کو ہوگا، ٹیسٹوں کا نتیجہ آنے پر پنجاب میں ایپلی کیشن پورٹل دوبارہ کھولا جائے گا۔ سرکاری میڈیکل کالجز کےلیے پورٹل 3دن کیلئے کھلے گا۔ پرائیویٹ کالجز کیلئے اپیلی کیشن پورٹل مزید 2ہفتے کیلئے کھلا رہے گا۔ لاہور میں صوبائی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میںکہا گیا ہے کہ موجودہ پالیسی کے تحت ایک صوبے میں ٹیسٹ منسوخ ہونے کااثر باقی صوبوں پر پڑتا ہے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، پنجاب حکومت وفاق کے سامنے مسئلہ اٹھائے ،

خبرنمبر9

رحیم یار خان میں پسند کی شادی پر مبینہ جرگہ ، کوئی گرفتاری نہ ہو سکی، پولیس کو اب تک جرگہ کے ٹھوس شواہدنہ مل سکے ، جعفر آباد کے لڑکا لڑکی نے 8ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کی تھی ۔ جرگے نے لڑکے کی 17سالہ بہن کو لڑکی کے 65 سالہ باپ سے ونی کرنے کا فیصلہ کیا۔حلفیہ بیان جمع کرا دیے ، پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ، لڑکے کے ورثا کا الزام ،

خبرنمبر10

گوجرانوالہ میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ ملکر دوسری بیوی کو آگ لگا دی ، خاتون تشویشناک حالت میں لاہور اسپتال میں زیر علاج، ملزم گرفتار، خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لیکر 7ماہ قبل ملزم نصیر سے شادی کی تھی ۔ خاتون کا نصیر کی پہلی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔
خبرنمبر11

خیبرپختونخوا میں کورونا وباکے دوران سامان کی خریداری میں مبینہ خرد برد، سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نیب میں پیش، نیب حکام کی تفتیش، تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ احتساب کا طریقہ کار درست ہو تو تعاون کریں گے ، محکمہ صحت نے کورونا صورتحال میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی ۔

خبرنمبر12

غزہ کی فلسطینی آبادی سینائی منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب ،امریکی ویب سائٹ وکی لیکس نے اسرائیلی حکومت کی خفیہ دستاویز جاری کر دیں ، فلسطینیوں کو غزہ کا شمالی حصہ خالی کرنے کاکہا جائے گا، جس کے بعد غزہ کے شمالی ، جنوبی حصوں میں اسرائلی فوج کارروائی کرے گی ۔ غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ بارڈر پر کوئی کارروائی نہیں ہو گی، شمالی سینائی میں خیمہ شہر قائم کیاجائے گا، مصر میں فلسطینیوں کو آباد کرنے کے لیے شہر تعمیر کیا جائے گا۔

خبرنمبر13

امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں کا قتل، ملزم گرفتار، ڈاکٹر طلعت جہاں کو ہیوسٹن میں چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ 24سال کے حملہ آور مائلز جوزف پر فرد جرم عائد ،