خبر نمبر 1

ڈو آر ڈائی میچ میں شاہینوں کی تباہ کن باولنگ بنگال ٹائیگرز کو 204 رنز پر ڈھیر کر دیا شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کی تین تین وکٹیں حارث روف کو دو افتخار احمد اور اسامہ میر کو ایک ایک وکٹ ملی بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ 56 رنز بنا کر نما یاں رہے لتن داس نے 45 شکیب الحسن نے 43 رنز بنائے 205 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو فتح لازمی درکار۔۔۔

خبر نمبر 2

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی تو نگران حکومت کیسے لگائے پی ٹی آئی پر پابندی لگانا ہمارا اختیار ہے نہ مینڈیٹ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار حصہ لیں گے اس سے زیادہ لیول پلینگ فیلڈ کی کیا یقین دہانی کرائیں نگران وزیراعظم انورالق کاکڑ کی میڈیا سے گفتگو کہا ووٹ ڈالنے کے لیے میں بھی بے چین ہوں مگر انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔۔۔

خبر نمبر 3

نون لیگ انتخابی میدان میں اترنے کو تیار امیدواروں سے دس نومبر تک درخواست طلب عرفان صدیقی کی سربراہی میں منشور کمیٹی بھی بنا دی امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک شہباز شریف اور مریم نواز کے سپرد کر دیا نواز شریف جلد دیگر سیاسی رہنماں سے ملاقات کریں گے احسن اقبال کہتے ہیں سیاست دان اپنے مسائل کا حل خود نکالتے ہیں سب جماعتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 4

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار باضابطہ اعلان ٹیکسلا میں عوامی اجتماع میں کریں گے۔۔۔

خبر نمبر 5

غزہ میں زمینی کاروائی اسرائیل کے لیے ڈراونا خواب چار ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ صہیونی فوجی میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے حماس می اسرائیل کو ناکو چنے چبوا دیے القسام بریگیڈ نے حملوں کی نئی فوٹیج جاری کر دی طوفان الاقصی آپریشن میں اب تک 315 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے 240 حماس کی قید میں ہیں۔ ۔۔

خبر نمبر 6

فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کی مظلوم بننے کی اداکاری سلامتی کونسل اجلاس میں ہٹلر دور کا ییلو سٹار بیچ لگا کر شرکت اسرائیل کی پشت پناہی میں برطانیہ فاشزم کی راہ پر غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پال برسٹو کو برطرف کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 7

نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ اداروں کو معلوم ہے شرپسندوں کے کیس ملٹری کورٹس میں چلنے چاہیے فیاض الحسن چوہان کا مطالبہ کہا غیر ملکی طاقتوں کے اعلی کار ملٹری کورٹس کے خلاف پراپیگینڈا کر رہے ہیں ان عدالتوں کے فیصلوں کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔۔۔

خبر نمبر 9

نو مئی کے مقدمات عدالت کا اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم عبوری ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع تفتیشی افسر بولے ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے عدالت آ کر غلط بیانی کرتے ہیں کہ تفتیشی افسر نہیں ملتا۔۔۔

خبر نمبر 10

رحیم یار خان میں پنچائیت نے اپنی عدالت لگا لی پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کی بہن کو لڑکی کے باپ سے ونی کرنے کا حکم فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر جوڑے کو قتل کرنے کا اعلان۔۔۔

خبر نمبر 11

اور پہاڑوں کے بیچ و بیچ بلندی سے گرتا پانی سوات کی کنڈا آبشار کے دلفریب نظارے کنڈا آبشار میں مینگورا سے 22 کلومیٹر کی مسافت پر ہے آپشار سے نکلتے جھڑنے دے کر سیاحوں پر سحر طاری۔۔۔۔