خبرنمبر1
سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کی جنگ، پاکستانی بولرز بنگلہ دیشی بیٹرز پر پل پڑے ، پوری ٹیم 204رنز پر سمیٹ دی ، شاہین آفریدی اور محمد وسیم کی 3،3وکٹیں ، فاسٹ بولر حارث رؤف نے 2آؤٹ کیے ، فاسٹ بولر ز نے 8، اسپنرز نے 2وکٹیں لیں ، صرف محمود اللہ ففٹی کر سکے ، 56رنز بنائے، پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیمیں 6،6 میچ کھیل چکی ہیں ، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ساتویں ، بنگلا دیش نویں نمبر پر، بھارٹ ٹاپر، جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے ، کیویز تیسرے ، کینگروز چوتھے ، افغانستان پانچویں نمبر پر ہے ۔
خبرنمبر2
پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی 100 وکٹیں مکمل ون ڈے میں وکٹوں کی تیز ترین سینچری کرنے والے پاکستانی بالر بن گئے شاہین سے قبل ثقلین مشتاق نے سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیے
خبرنمبر3
نگران وزیراعطم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگائے ، اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہو گی ۔ نگران وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وفاداروں کو بھی الیکشن مہم چلانے اور ووٹ مانگنے کی اجازت ہو گی ، اگر اب بھی کوئی کہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تو یہ کہنے کی اجازت ہے ، صحافی نے سوال کیا آپ جا کب رہے ہیں؟ تو نگران وزیراعظم نے کہا کب کو چھوڑ دیں ، بس ہم جا رہے ہیں ، گھنٹے بعد جائیں یا دو دن بعد ہم جا رہے ہیں ،
خبرنمبر4
نواز شریف کی واپسی سے ن لیگ کی لیول پلیئنگ فیلڈ واپس بحال ہو رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کو تو خوش ہونا چاہیے کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے ، ن لیگ کے احسن اقبال کی نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس کے بعد گفتگو، کہا یہ فیور کی بات نہیں حق اور انصاف کی بات ہے ۔ 2017، 18 میں نوازشریف کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی تھی اب اس کا ازالہ ہونا چاہیے ، ہم سمجھتے ہیں جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوں گے ۔ کل سے 10نومبر تک قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدوار وں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔
خبرنمبر5
فرٹیلائزر کمپنیوں کو گیس مہنگی دیں ، کسان کو سبسڈی دیں بجلی کیلئے سستی گیس دیں تو صارفین کا بجلی کا بل آدھا ہو جائے گا۔ سابق وزیر توانائی مصدق ملک کی تجاویز ، کہا سستی گیس کا فائدہ عوام نہیں 4کمپنیوں کو پہنچ رہا ہے ، طاقتور لوگ ہی پالیسی بنانے میں اثرا نداز ہوتے ہیں ، نئی ٹیرف میں فرٹیلائزر کارخانوں کو 70سینٹ کی گیس مل رہی ہے ۔ سعودیہ 2 ڈالر، قطر3 ڈالر، بحرین فرٹیلازئر کو 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے ، پاکستان میں فرٹیلائزر کارخانے 50فیصد منافع کماتے ہیں ، دنیا میں فرٹیلائزر کارخانے 7فیصد منافع کماتے ہیں ۔
خبرنمبر6
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونےو الوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں ، اقوام متحدہ کی ورکس اینڈ ریلیف ایجنسی کا انکشاف، کہا 70 فیصد خواتین، بچے کولیٹرل ڈیمیج نہیں ہو سکتے ، پوری آبادی سے غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے ، شہری ایسی جنگ میں پھنس گئے جس سے لینا دینا نہیں ، فلسطینی محسوس کررہے ہیں دنیا ان سب کو حماس سمجھتی ہے ۔ جو خطرناک ہے ۔ حماس کے مظالم اسرائیل کو قوانین سے آزاد نہیں کرتے ، صحافیوں کی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کا کہنا ہے 31صحافی مارے جا چکے ،
خبرنمبر 7
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں ، افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر واپسی کا طریقہ کار طے کریں ۔ غیر قانونی کی آڑ میں قانونی مقیم افغانوں کو بھی بلیک میل کیاجارہا ہے ، افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے ۔
خبرنمبر8
احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 29نومبر کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب ریفرنس عدالت میں جمع کروایا گیا۔ نیب لاہور نے ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا، عدالت نے سماعت کر کے طلبی کا نوٹس جاری کیا، نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی مین ریفرنس واپس گیا،
خبرنمبر9
جانبدار ارکان کو نگران کابینہ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، درخواست گزار نے کہا فواد حسن فواد ، نواز حکومت کا حصہ ، احمد چیمہ شہبازشریف کے مشیر تھے، یہ دونوں سیاسی حکومتیں تھیں ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا فواد حسن فواد تو سرکاری ملازم تھے ، درخواست گزار عزیز الدین نے جواب دیا فواد حسن فواد پرنسپل سیکرٹری تھے ، جو سیاسی تقرری ہوتی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا یہ تاثر موجود ہے فواد حسن فواد اور احد چیمہ ایک پارٹی کے قریب ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تاثر تو یہ ہے دونوں اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں ،
خبرنمبر10
سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے ، غلام سرور خان کی جہانگیر ترین خان اور علیم خان سے ملاقات، غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
خبرنمبر11
شیخ رشید کہتے ہیں وہ چلے پر گیا تھا ، سینئر قانون دان لطیف کھوسہ سے سوال ، لطیف کھوسہ نے کہا اور کیا کہتے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا چیئرمین کو سائفر کیس میں جیل میں نہیں رکھاجا سکتا،آئین پاکستان شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے ۔


