خبرنمبر1

اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے ، برطانوی وزیر داخلہ کی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت، اراکین پارلیمنٹ کی سویلا بریورمین کے انسانیت مخالف بیانات پر تنقید، سعیدہ وارثی کہتی ہیں سویلا بریورمین لوگوں میں نفرت پیدا کررہی ہیں ،

خبرنمبر2

روس کے صدر پیوٹن نے کہا معصوم شہریوں کے قتل عام کے پیچھے امریکا ہے ، غزہ بحران کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں ، امریکا چاہتا ہے کہ خطے میں تباہی اور افراتفری پھیلے ، پیوٹن کی کریملن حکام سے گفتگو،

خبرنمبر3

حماس نے امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے کئی مطالبات رکھے ، غزہ میں 45 ٹرک امدادی سامان پہنچ گیا، اسرائیل غزہ میں روابط کے نیٹ ورک بحال کرے ، ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیوملر کا مطالبہ

خبرنمبر4

پی آئی اے کی مزید 23 پروازیں منسوخ، پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد، تربت اور سکھر کی پروازیں روانہ نہ ہو سکیں ، فیصل آباد ، لاہور سیالکوٹ اوراسلام آباد سے بھی پروازیں اڑان نہ بھرسکیں ، چودہ روز میں قومی ایئر لائن کی منسوخ پروازوں کی تعداد 701ہو گئی ۔

خبرنمبر5

سپریم کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت، چیف جسٹس کا وکیل کی جانب سے اداکاری کرنے پر برہمی کااظہار، یہ عدالت ہے ہالی وڈ نہیں یہ ڈرامہ یہاں نہ کریں ، آپ کہہ رہے ہیں 5مقدمات ہیں لیکن یہ 8 ہیں آپ کی ہر بات کو چیک کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل سے مکالمہ ، اگر غلطی کی ہے تو معذرت بھی کریں ، چیف جسٹس کا وکیل درخواست گزار کے کان پکڑنے پر بھی برہمی کااظہار، وکیل نے عدالت سے اپنے رویے پر معذرت کر لی ۔

خبرنمبر6

سپریم کورٹ  بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت کو برتری حاصل ، حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس ابتدائی نتائئج میں پیچھے ، 8 نشستوں کے لیے 21امیدوار مدمقابل ، ووٹوں کی گنتی جاری ، دیگر نشستوں کے نتائج بھی جلد متوقع

خبرنمبر7

ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ، خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں ، ایسا دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا افسوس جبر اپنے لوگ کررہے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیںآ زادی کے لیے تکلیفیں سہنا پڑتی ہیں ، علیمہ خان کی میڈیا ٹاک