خبرنمبر1
بنگلہ دیش کے خلاف بڑے مارجن سے جیت کر رن ریٹ بہتر بنائیں ، شائقین کا قومی ٹیم کو مشورہ، کہتے ہیں قومی ٹیم کے پاس تینوں میچ جیت کر کم بیک کا موقع ہے ، بابر اعظم کو بیٹنگ پر فوکس کرنا چاہیے ۔
خبرنمبر2
9مئی واقعات پر جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ، اسد عمر کو کل 4 بجے جے آئی ٹی میں طلب کر لیا،اسد عمر کو 5 تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے بلایا گیاہے ۔ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 22نومبر تک توسیع ،
خبرنمبر3
غزہ کا قلعہ اسرائیل سے فتح نہ ہو سکا، اسرائیلی ٹینک عبرت کا نشان بن گئے ، حماس نے دوسرا حملہ بھی پسپا کر دیا۔ چھپنے دیا نہ بھاگنے دیا، حماس نے ایک عمارت میں چھپے اسرائیلی فوجیوں کو بھی ٹھکانے لگانے کا دعویٰ کیا۔ زمین پر شکست ہوئی تو اسرائیل آسمان پر دوبارہ آگ برسانا شروع ہو گیا۔ فضائی حملوں میں اسپتالوں کو نشانہ بنا ڈالا، ڈبلیو ایچ او نے طبی سہولتوں کے شدید بحران کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 8ہزار500سے زائد ہو گئی ۔
خبرنمبر 4
لاہور میں ستوکتلہ کے علاقے سے دن دیہاڑے نوجوان کو اغوا کر لیا گیا۔ پہلے بائیک سے ٹکر ماری پھر تشدد کا نشانہ بنایا، زبردستی گاڑی میں بٹھایا ، پولیس کا کہنا ہے ملزمان اور مغوی کے درمیان پہلے بھی جھگڑا چل رہا تھا، مغوی کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔
خبرنمبر5
پاک بحریہ کے زیر انتظام چوتھے انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں کا آغاز، افتتاحی تقریب پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں ہوئی ۔ چار روزہ ایونٹ میں کشتی رانی ، تیراکی، سمندر میں جان بچانے، سی مین شپ کے مقابلے ہوں گے ۔ مقابلوں میں پاکستان ، آذربائیجان ، چین ، انڈونیشیا ، اٹلی ، سعودیہ ، عمان ، ترکیہ کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔


