اسلام آباد(ای پی آئی )نوری آباد پاور پراجیکٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس،مراد علی شاہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی ۔

وزیراعلی سندھ نوری آباد پاور پراجیکٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوئے،مراد علی شاہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو 12 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیا۔