خبرنمبر1
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔ مسلسل 4شکستوں کے بعد پاکستان نے جیت کا مزہ چکھ لیا ۔ بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو جیت کیلئے 205رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 7وکٹوں سے شکست دے دی، ہدف 32.3اوورز میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان کے 81، عبداللہ شفیق کے 68، محمد رضوان کے 26رنز ، پاکستانی بولرز نے حریف بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ بنگلا دیش کی پوری ٹیم 45.1اوورز میں آئوٹ ہو گئی ۔ محمود اللہ نے 56، لٹن داس 45، شکیب الحسن نے 43 رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کی 3،3وکٹیں ، حارث رؤف کے 2شکار ، شاندار بیٹنگ پر فخر زمان مین آف دی میچ قرار۔
خبرنمبر2
قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی تبدیل ہوتے ہی نتیجہ بھی تبدیل، پہلی وکٹ کی شراکت نے 128رنز بنائے، فخر زمان کی جارحانہ بلے بازی سے مخالف ٹیم دبائو میں آ گئی ، ٹیم میں 3تبدیلیاں امام الحق ، محمد شاداب اور محمد نواز ڈراپ کر کے فخرزمان ، سلمان علی آغا اور اسامہ میر کو شامل کیا گیا۔
خبرنمبر3
فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا جواب جمع، دھرنے کے دوران مجھ پر اس وقت کے ڈی جی سی فیض حمید کا شدید دباؤ تھا ، پیمرا قانون کی خلاف ورزی پر ایک نجی چینل کو بند کیا تو فیض حمید نے بلا کر باقی چینلز کو بھی بند کرنے کا کہا۔ حسین حقانی پر پابندی عائد کرنے کے لیے دبائو ڈالا، اپریل 2017میں خط لکھ کر اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف ، چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کو خط لکھ کر دبائو سے متعلق بتایا تھا، سابق چیئرمین پیمرا کے بیان کا متن
خبرنمبر4
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت جیت گئے ، حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس کو شکست، 8نشستوں کے لیے 21امیدوارمدمقابل، ووٹوں کی گنتی جاری،
خبرنمبر5
پاکستان فلم اندسٹری کے نامور ڈائریکٹر حسن عسکری لاہور میں سپرد خاک، کچھ عرصہ قبل کینسر کی تشخیص ہوئی ، حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ حسن عسکری نے لالی وڈ کو بے شمار کامیاب فلمیں دیں۔


