خبرنمبر1
غزہ کے جبالیا کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ،خواتین بچوں سمیت 100سے زیادہ فلسطینی شہید، اسرائیلی بمباری میں 300سے زیادہ زخمی ، ایک ایک ٹن کے 6 بم گرائے ، جبالیا کیمپ مکمل تباہ، کیمپ میں سینکڑوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے ۔ 24گھنٹوں میں 300حملے ، 500فلسطینی شہید، 25روز میں حملوں میں شہدا کی تعداد 8400سے زائد ہو گئی ، 23اہزار افراد زخمی، حماس کے القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوج پر مارٹر حملہ ، غزہ مین داخل ہونے والی فوجی گاڑیوں پر فائرنگ، گاڑیوں پر میزائل حملے ، فوجی مارنے کادعوی، مغربی کنارے میں فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ، اسرائیل پر ڈرون حملے ہم نے کیے ، حوثی باغی نے ذمہ داری قبول کر لی ۔
خبرنمبر2
نوازشریف کی انتخابی مہم شروع، 10نومبر سے ملک بھر کے دورے شروع کریں گے ۔ نواز پارلیمانی بورڈ کی نگرانی بھی کریں گے ۔ سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے سربراہ مقرر، منشور مسائل اور جدید تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے ، اگر اللہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے ۔
خبرنمبر3
بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات، دونوں رہنمائوں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبرنمبر4
غیر قانونی مقیم افراد کے جانے کا آج وقت ختم ، کل سے آپریشن ہوگا، اسلام آباد، چمن دیگر شہروں میں مساجد سے اعلانات، غیرقانونی مقیم افراد کو آخری وارننگ دے دی گئی ، گھر خالی نہ کرانے پر مالک مکان پکڑا جائے گا۔ طور خم سے افغان خاندانوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ، غیر قانونی مقیم افراد کو پہلے کیمپس پھر ان کے ملک بھیجا جائے گا۔
خبرنمبر5
خدا کے لیے ہمیں زندہ رہنے کی آزادی دے دو، بند کرو آگ اور خون کا کھیل، اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنے والی ایک فلسطینی بچی نے غزہ کے مصائب دنیا کے سامنے رکھ دیے ۔ دہائی دیتے ہوئے کہا ہمارے گھر والے ملبے سے لاشوں کی صورت میں نکل رہے ہیں ، بہت بھگت چکے ، عرب ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے مداخلت کریں ،
خبرنمبر6
سینٹ اجلاس میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت، حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا فلسطین میں بچہ کوکھ سے کفن جا رہا ہے ۔ وہ وقت کب آئے گا جب فلسطین میں بچوں کی لاشیں اٹھنا بند ہوں گی۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم پرامریکا ،یورپ کے معیار بے نقاب ہو گئے ۔شیری رحمان نے اسرائیلی جارحیت کو دہشت گردی کہا ، غزہ کی جنگ اب جاری رہے گی۔ دنیش کمار کا سال کی تنخواہ فلسطینیوں کو دینے کا اعلان ،
خبرنمبر7
کراچی میں 96 گز پر 9 منزلہ عمارت کی تعمیر، لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، متعلقہ عمارت کے رہائشیوں اور پولیس میں جھڑپ، لوگوں نے نفری کو عمارت میں جانے سے روک دیا۔ ایس بی سی اے کی دروازہ توڑنے کی کوشش، کل تک عمارت خالی کرنے کا کہہ کر ٹیم واپس لوٹ گئی ۔
خبرنمبر8
نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری، فیصلے میں کہا گیا کہ نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور ہوتی ہے ، نوازشریف کی اپیلوں کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ نیب نے بتایا پٹیشنر کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں ، نوازشریف کی ضمانت نیب کے واضح موقف پر دی گئی ۔ عدالت نے 24اکتوبر کو نوٹس جاری کیا، 26اکتوبر کو نوازشریف کی اپیل بحالی کی استدعا منظور کی ،العزیزیہ ریفرنس میں پنجاب حکومت سزا معطل کر چکی ۔
خبرنمبر9
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی کی ، شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔ امامیہ فلائی اوور کا دورہ کیا۔ 15دسمبر کو منصوبے کا افتتاح کرنے دوبارہ لاہور آئیں گے ، پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت
خبرنمبر10
پیپلزپارٹی نے سینیٹر رضا ربانی نے کہا الیکشن کمیشن نے تاریخ نہ دی تو بحران ہوگا، الیکشن فروری تک نہ ہونا آئین کے خلاف ہوگا، نصف سینٹ کی مدت مارچ میں ختم ہو جائے گی ۔ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔ پنجاب حکومت کی بجٹ منظوری خلاف آئین قرار،


