خبرنمبر1
نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز کہتے ہیں غیر قانونی افراد کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی ، نگران وزیر بلوچستان جان اچکزئی کہتے ہیں غیر قانونی تارکین وطن کی جائیدادوں کو سیل کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا غیر ملکیوں کو منتقلی کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جائے گا۔
خبرنمبر2.
احسن اقبال سود سمیت مینڈیٹ مانگ رہے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا سلیکشن کے ذریعے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو کیا فائدہ، فیصل کریم کنڈی کا ردعمل، کہا نوازشریف ، شہباز شریف کے منہ سے کسی نے الیکشن کا نہیں سنا، بہت تنقید کے بعد ن لیگ کے چند رہنماؤں نے الیکشن کی بات کی نوازشریف کو پروٹوکول دینا ہے تو تمام سابق وزرائے اعظم کو دیں ، سویلین اداروں کی جانب سے ایسا کیا جائے گا تو نیوٹرل ہونے پر سوال اٹھے گا ۔
خبرنمبر3
سانحہ اے پی ایس پر ملٹری کورٹس نے سب مجرموں کو سزائے موت دی ،سانحہ اے پی ایس پر ایک شخص کو پھانسی نہیں ہوئی کیونکہ وہ سول عدالت گیا، فیصل واوڈا کہتے ہیں 23اکتوبر کو ملٹری کورٹس کو معطل کر دیا گیا دشمنوں کو چھوٹ دیدی گئی ۔ چھوٹے ملک میں ایسے کام نہیں ہوتے جیسے اب یہاں ہو رہے ہیں کیا فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو چھوٹ دیدی جائے گی ؟پاک فوج ہی ایک ایسا ادارہ ہے جو محفوظ ہے اس پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
خبرنمبر4
آواران میں شہید نائب صدوبیدار آصف اور سپاہی عرفان سپرد خاک، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران ، جوانوں ، اہل علاقہ کی شرکت، دونوں جوان 29اکتوبر کو دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
خبرنمبر5
کراچی میں مقیم افغان شہری نثار احمد ، گل عالم نے واپسی کی تیاری شروع کر دی، ڈیڈلائن کے آخری روز ہولڈنگ کیمپ میں رجسٹریشن کرائی ، دونوں نے طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے ۔ سلطان آباد میں قائم ہولڈنگ سینٹر دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری، پولیس نادرا ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود ہیں ۔


