اسلام آباد (ای پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) ڈی لسٹ کر دی ،

نوٹیفکیشن جاری ۔دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اپنی دائر کی گئی درخواست میں اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں۔

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیاالیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی،

آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو سابق صدر پرویز مشرف نے 2010ء میں قائم کیا تھا۔