اسلام آباد(ای پی آئی ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کےرہنما پرویز الٰہی کی سالگرہ پر اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی ،

تفصیل کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست پر ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر سماعت کی،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ملاقات والے دن پرویز الٰہی لاہور میں تھے، ملاقات نہیں ہو سکی تھی،

پرویز الٰہی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے،عدالت نے پرویز الٰہی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی۔