اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جیل حکام کو گرفتاریوں کیلئے اجازت نامہ بھی جاری کر دیا،
انڈر ٹرائل اور سزایافتہ ملزمان کو واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ غیر ملکیوں کی گرفتاریوں کی ہدایات سے متعلق نوٹیفکیشن تمام صوبوں کو ارسال کر دیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے ممالک واپس جانے کیلئے31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس کی توسیع نہ کرنے کا اعلان بھی کئی بار کیا گیا، اس کے باوجود کئی افغانی باشندے پاکستان سے اپنے ملک جانے کیلئے تیار نہیں۔
حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاریوں کے احکامات دیئے گئے ہیں۔


