خبر نمبر 1
کمیٹی غیر قانونی ہے تشکیل کا نوٹیفکیشن کاغذ کا ٹکڑا تحقیقات انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت کیوں نہ کرائی؟ کمیٹی کے سامنے تو کوئی پیش ہی نہیں ہوگا یہ سب ایک آئی وش ہے سپریم کورٹ کا فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی پر عدم اطمینان چیئرمین پیمرا کو طلب کر لیا چیف جسٹس نے ریمارکس یہ سب نظر ثانی درخواست سے واپس لے رہے ہیں تو ٹی او آرز آنکھوں میں دھول کے مترادف ہیں یہ بات بھی سامنے آنی چاہیے کہ پہلے سب نے نظر ثانی کیوں دائر کی ایک صاحب باہر سے امپورٹ ہوتے ہیں اور پورا ملک مفلوج کر دیتے ہیں وہ اسلام آباد کو بدنام کر رہے ہیں کیا کوئی کینیڈا جا کر فساد کر کے واپس پاکستان آ سکتا ہے انہیں کون لے کر آیا تھا؟۔۔۔
خبر نمبر 2
ڈیڈ لائن ختم غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کا عمل شروع اسلام آباد سے پکڑے گئے 64 افغان باشندے ڈیپوٹ کراچی سے چار افغان باشندے زیر حراست غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کے لیے 49 پوائنٹس قائم وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بنا دیا گیا کراسنگ پوائنٹس پر واپس جانے والے افغانوں کا رش مزید بیس ہزار سے زائد افغان باشندے واپس چلے گئے تعداد سوا لاکھ سے زائد ہو گئی۔۔۔
خبر نمبر 3
کراچی میں ہولڈنگ کیمپ قائم بائیو میٹرک اور دیگر امور کے لیے عملہ تعینات پکڑے گئے افراد کو بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے چمن بھجوایا جائے گا لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر کیمپ قائم ایف آئی اے اور نادرہ اہلکار تعینات مختلف آبادیوں میں سکیننگ اور میپنگ کا عمل مکمل۔۔۔
خبر نمبر 4
غیر قانونی افراد کو ہر صورت پاکستان چھوڑنا ہوگا سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہوگی نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا اعلان کہا وزارت داخلہ میں پورٹل بنا دیا کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔۔۔
خبر نمبر 5
جنگی جنون میں اسرائیل حواس کھو بیٹھا ہسپتالوں اور عبادت گاہوں کے بعد پناہ گزین کیمپوں پر بھی بم برسا دیے جبالی اور نصیرات کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری رہائشی بلاک ملبے کا ڈھیر بن گئے 400 سے زائد فلسطینی شہید قیامت خیز مناظر سے دل دہل گئے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی شہادتوں کی تعداد 8625 ہو گئی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ سروس کو بھی نشانہ بنایا۔۔۔
خبر نمبر 6
غزہ کو اسرائیل کا قبرستان بنا دیں گے القسام برگیڈ کا اعلان کہا زمینی حملوں میں اسرائیل کی 22 فوجی گاڑیاں تباہ کی کئی اسرائیلی فوجی ہلاک کیے ہماری مزاحمت اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہے اور رہے گی حماس کا اسرائیل کے خلاف جدید ہتھیاروں کا استعمال پہلی بار مقامی طور پر تیار کردہ الاصف گائیڈڈ تارپیڈو سے حملے کیے ۔۔۔
خبر نمبر 7
اسرائیل کے لیے ایک اور مشکل شام اور لبنان کے بعد یمن کے حوثی گروپ کا بھی اعلان جنگ اسرائیل پر ڈرون حملہ جنگی جارحیت نہ روکنے پر مزید کاروائیوں کی دھمکی اسرائیل کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا بولیویا اور چلی نے جنگی جرائم پر سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ریسلز میں ٹرانسپورٹ یونین کا اسرائیل کے لیے سامان کی تفصیل سے انکار۔۔۔
خبر نمبر 8
عالمی برادری کو جنگ بندی کے لیے آمادہ کر رہے ہیں فلسطینیوں کو جائز حق دلوانے کی کوششیں جاری ہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کابینہ اجلاس میں گفتگو فوری سیز فائر اور غزہ کے لیے امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل کا مطالبہ اردن کے شاہ عبداللہ کا امریکی صدر جو بائیڈن کو فون فوری جنگ بندی پر زور۔۔۔
خبر نمبر 9
اسرائیلی مظالم اور مظلوم فلسطینیوں کی صدائیں امریکی ایوانوں تک پہنچ گئیں وزیر خارجہ کے سینٹ میں خطاب کے دوران خاتون نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی ہال میں موجود دیگر افراد نے بھی ہاتھوں کو لال رنگ سے رنگ لیا۔۔۔
خبر نمبر 10
پولیس اور پراسیکیوشن کی ناہلی مرید عباس قتل کے شواہد ضائع فرانزک لبارٹری بھجوائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کرپٹ رپورٹ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کو موصول مدعی مقدمے نے یو ایس بی ڈیٹا واپس حاصل کرنے اور قابل استعمال بنانے کے لیے درخواست دائر کردی۔۔۔
خبر نمبر 11
عوام کی پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کی امید ٹوٹ گئی نگران حکومت کا 15 دن کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ مٹی کا تیل تین روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل تین روپے 40 پیسے سستا۔۔۔
خبر نمبر 12
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عوام سے ریلیف چھین لیا ڈیزل پر چھ روپے 44 پیسے اور پیٹرول پر تین روپے کا فائدہ عوام کو نہ دیا لیوی ڈیلرز اور کمپنیز کا منافع بڑھا دیا ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں پانچ روپے اضافہ ڈیزل پر آئل کمپنیز اور ڈیلرز کا مارجن 88 پیسے بڑھا دیا۔۔۔
خبر نمبر 13
آخر کار شاہینوں نے روٹھی فتح کو منا لیا بابر الیون نے لگاتار چار ناکامیوں کا غصہ بنگلہ دیش پر نکالا سات وکٹوں سے ہرایا بنگال ٹائیگرز پہلے کھیلتے ہوئے 204 رنز پر ڈھیر ہوئے شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر نے تین تین شکار کیے گرین شرٹس نے ہدف ہنستے کھیلتے 33 میں اوور میں حاصل کر لیا فخر زمان نے 81 رنز اور عبداللہ شفیق نے 68 رنز کی اننگز کھیلی کامیابی نے پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔۔۔
خبر نمبر 14
وہ آیا کھیلا اور چھا گیا فخر زمان کی بنگلہ دیش کے خلاف دھواں دھار انٹری ایک یا دو نہیں پورے سات بلند و بالا چھکے لگائے 74 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی لے گئے۔۔۔
خبر نمبر 15
کرکٹ کی عالمی جنگ آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوگا کین ولیم سن آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے پوائنٹس ٹیبل پر پروٹیسٹ کا دوسرا اور کیویز کا تیسرا نمبر پاکستانی جنوبی افریقہ کی جیت کے لیے دعا گو نیوزی لینڈ کی ہار سے سیمی فائنل کے لیے پاکستان کی راہ کچھ آسان ہوگی۔۔۔
خبر نمبر 16
اورٹینس سٹار کارلوس الکریز کو کیا نظر لگ گئی پیرس ماسٹر سینس میں روس کے غیر معروف کھلاڑی نے سابق نمبر ون کھلاڑی کو اپ سیٹ کر دیا پہلے میچ میں شکست کے بعد الکاریز کی ایونٹ سے چھٹی ہو گئی۔۔۔


