خبرنمبر1

سپریم کورٹ میں فیض آباد ھرنا نظر ثانی کیس ، حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کردیا، اٹارنی جنرل کو جلد نیا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہم نے پوچھا تھا فیض آباد دھرنے کا ذمہ دار کون تھا؟حکومت نے کمیٹی کا ایک بھی ٹی او آر درست نہیں بنایا، حکومت چاہتی ہے سب کو ذمہ دار ٹھہرا کر کسی کیخلاف کارروائی نہ ہو، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ عدالت جاننا چاہتی ہے فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ بیرون ملک سے امپورٹ شخص ملک کو یرغمال بنا کر واپس لوٹ گیا۔ لوگ کینیڈا سے یہاں آکر دھرنے دیں کیا کوئی نہیںپوچھے گا؟ کیا اس شخص کو امپورٹ کرنے کا مقصد اس وقت کی حکومت کو برطرف کرنا تھا؟کیا دوبارہ ایک شخص کو امپورٹ کر کے مستقبل میں بھی خدمات لی جائیں گی ؟کیا کینیڈا سے آئے اس شخص نے اپنے ٹکٹ کی ادائیگی خود کی تھی ؟فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی 9 درخواستیں آئیں پھر اچانک واپس لے لی گئیں۔

خبرنمبر2

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز، مختلف شہروں میں گرفتاریاں، کراچی میں صدر کے قریب غیر قانونی مقیم 4غیر ملکی ہولڈنگ کیمپ منتقل،سہراب گوٹھ میں غیر قانونی مقیم افراد کو واپسی کی ہدایت کیلئے اعلانات، اسلام آباد میں ای الیون میں  آپریشن ، متعدد افراد تھانہ گولڑہ منتقل، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے 64 افغان باشندوں کو اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں غیر قانونی ملکیوں کیلئے عارضی کیمپ قائم، چمن میں بھی مختلف علاقوں سے درجن بھر غیر قانونی غیر ملکی زیر حراست، نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کہتے ہیں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن سوئفٹ ہوگا، آئی جی کے پی اخترعباس کہتے ہیں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ غیرقانونی مقیم غیر ملکی رضاکارانہ واپس جا چکے ہیں۔ غیر قانونی غیرملکیوں کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔

خبرنمبر3

احتساب عدالت میں آصف زرداری سمیت 15 ملزمان ذاتی حیثیت میں طلب ، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ملزمان کو 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم ، ملزمان مین سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن ، علی اکبر ابڑو شامل ہیں۔

خبرنمبر4

بولیویا، کولمبیا چلی کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان، اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ مستعفی، کریگ موخیبر انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے میں ناکامی پر مستعفی ہوئے ۔ کہا غزہ میں جو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے ، اسرائیل کا مقصد آبائی فلسطینیوں کی باقیات ختم کرنا ، امریکا برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک برابر کے شریک ہیں۔ یہ حکومتیں فلسطینی نسل کشی کا جواز فراہم کررہی ہیں۔ فنڈنگ کا دفاع کرنے پر لوگ سیخ پا، بلنکن نے بات شروع کی تو مظاہرین نے غزہ پر حملوں کےخلاف نعرے لگا دئیے ۔ کئی مظاہرین نے فلسطینی خون کی علامت کے طور پر ہاتھوں پر رنگ لگا رکھا تھا۔ ۔سینٹ میں بلنکن کی بات پر مظاہرین کے فلسطینیوں کیلئے نعرے، برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ کیئر اسٹار مر کو لوگوں نے گھیر لیا۔ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے پر اسٹارمر کیخلاف نعرے ، لندن میںلیورپول اسٹیشن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دھرنا

خبرنمبر5

جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری ناقابل فراموش واقعہ ہے ۔ پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت، کہا جنگ بندی کیلئے دنیا کردار ادا کرے ۔ سعودی عرب کی جبالیہ کیمپ پر سرائیلی بمباری کی مذمت، عرب امارا ت کا جنگ بندی کا مطالبہ

خبرنمبر6

2ارب مسلمان 57اسلامی ممالک ہیں، او آئی سی ، عرب لیگ بنا رکھی ہیں۔ امت مسلمہ ہمیں کہیں نظر نہیں آ رہی، عرب لیگ نے ظالم اور مظلوم کو ایک سطح پر رکھ دیا ہے ، لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا سینٹ میں خطاب،عرفان صدیقی نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کر دی۔ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی نے کہا پاکستان ایٹمی طاقت ہے لگ رہا ہے ہم اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔ کوئی مسلمان فلسطین کیلئے کچھ نہیں کر سکتا، ہم سب کو شرم آنی چاہیے ، سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا حماس کو ختم کرنے کا اعلان فلسطین کو ختم کرنے کا اعلان ہوگا،

خبرنمبر7

بی این پی مینگل نے لاپتا افراد اور ڈیتھ اسکواڈ کے معاملے پر دھرنادیا، ڈیتھ اسکواڈ وہ ہیں جنہوں نے 5ہزار سویلین قتل کیے ، بی ایل اے نے 2010میں یہ ساری قتل وغارت قبول کی۔ ہم نے ان تنظیموں سے اختر مینگل کو نہیں جوڑا، وہ خود جوڑنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی، نگران وزیر سرفراز بگٹی کا سینٹ میں اظہار خیال، کہا بی این پی مینگل حکومتوں کا حصہ رہی ہے ۔ اس وقت انہیں فورمز کو استعمال کرنا چاہیے تھا،