خبرنمبر1
نہتے فلسطینی اسرائیلی بربریت کا شکار، صیہونی فورسز کا غزہ میں جبالیہ کیمپ پر حملہ ، 100سے زائد شہید، حملے میں 150سے زائد زخمی، جبالیہ کیمپ پر 6 بم گرائے گئے ۔ بمباری سے کیمپ مکمل تباہ، شہید ہونے والوں میں بچے اور خوااتین شامل ،کیمپ میںسیکڑوں افراد موجود تھے ۔
خبرنمبر2
اسرائیل کا ظلم حدیں پار کر گیا۔ غزہ میں مزید 200سے زائد فلسیطنی شہید ہو گئے ۔ ہر طرف لاشوں اور ملبے کے ڈھیر، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے زائد ہو گئی ۔ 3600 سے زائد بچے ، 1800سے زائد خواتین شامل، غزہ میں اقوام متحدہ کے مزید 3 امدادی کارکن مارے گئے۔ اب تک اقوام متحدہ کے ہلاک اہلکارں کی مجموعی تعداد 67ہو گئی ۔
خبرنمبر3
جبالیہ کیمپ میں شہید ہونے والوں کا خون یاد رکھیں گے ، قتل عام رکوانے کے لیے مسلم ممالک فیصلہ کن موقف اختیار کریں ، حماس کا مزید یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان، غزہ میں اسرائیل سے 3 محاذوں پر جنگ جاری ہے ، ہم نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا، حماس کا اسرائیکل کی 22 فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا بھی دعوی ،
خبرنمبر4
غزہ کے شفا اسپتال میں جنریٹر کے لیے ایندھن ختم، وزارت صحت فلسطین کی ایندھن فراہمی کی آخری اپیل،اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں معجزے کا انتظار ہے ورنہ موت ہو گی، اب جنریٹر کیسے چلائیں۔ اب تباہ کن صورتحال پیدا ہو گی،
خبرنمبر5
رفاہ بارڈر کھولنے سے متعلق بڑی پیش رفت، آج رفاہ بارڈر غزہ کے زخمیوں کے لیے کھول دیاجائےگا۔ زخمی فلسطینی مصر میں اپنا علاج مکمل کرا سکیں گے ، ترجمان امریکی دفتر خارجہ، امریکا چاہتا ہے رفاہ بارڈر کھلا رہے تاکہ امریکی اور دوسرے غیر ملکی بھی آسکیں، میتھیو ملر
خبرنمبر6
امریکا کا مشرق سطی میں مزید 300 فوجی بھیجنے کا فیصلہ، ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، ایران اور غیر ریاستی عناصر کو غزہ کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے سے روکیں گے ، اکتوبر میں عراق اور شام میں امریکی فوجیوں پر 27حملے ہوئے ، پینٹاگون
خبرنمبر7
فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرکے مصر منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب، وکی لیکس نے اسرائیلی حکومت کی خفیہ دستاویز جاری کر دیں۔ دستاویز کے متعلق زمینی آپریشن سے قبل فلسطینیوں کو غزہ کا شمالی حصہ خالی کرنے کو کہا جائےگا۔ جس کے بعد غزہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں اسرائیلی دفاعی فوج کارروائی کرے گی،
خبرنمبر8
وفاقی حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، آئندہ 15روز کے لیے قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کی کمی ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی،


