خبر نمبر 1

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سپریم کورٹ کا حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پر عدم اطمینان کا اظہار قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھا دیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ ہم نے پوچھا تھا فیض آباد دھرنے کا ذمہ دار کون تھا؟حکومت نے کمیٹی بنا دی جس کا ایک بھی ٹی او آر درست نہیں حکومت چاہتی ہے سب کو ذمہ دار ٹھہرا کر کسی کے خلاف کاروائی نہ ہو بیرون ملک سے ایک شخص امپورٹ کر کے ملک کو یرغمال بنایا گیا اور وہ واپس لوٹ گیا اربوں کا نقصان ہوا مگر حکومت کو پرواہ ہی نہیں ایسے نہیں چلے گا عدالتیں اس لیے نہیں ہوتی کہ ان کے ساتھ کھیل کھیلا جائے چیئرمین پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا نظر ثانی درخواست پر دستخط صرف چیئرمین پیمرا کے ہیں ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست کرنے کا فیصلہ چیئرمین کا اپنا تھا جسٹس اطہر من اللہ بولے کہ اس معاملے کی بہت سنگین انکوائری ہونی چاہیے۔۔۔

خبر نمبر 2

کسی ایجنسی کو شہریوں کے فون ٹیپنگ اور ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دی وفاقی حکومت کا آڈیو لیکس کیس میں جواب اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا شہریوں کی الیکٹرانک سرویلینز اور کالز ریکارڈنگ کی صلاحیت کسی ادارے کے پاس ہے کیا کسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دی گئی؟ آئندہ سماعت پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے تحریری رپورٹ طلب۔۔۔

خبر نمبر 3

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی رضا کارانہ واپسی کی مہلت ختم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن شروع ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں تارکین وطن زیر حراست مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا جانے لگا راولپنڈی اور اسلام آباد سے سو سے زائد غیر قانونی تارکین پکڑے گئے اڈیالہ جیل سے بھی 64 افغان شہری بذریعہ بس طرخم بارڈر کے لیے روانہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی بھی جاری چمن اور طورخم بارڈرز پر بڑی تعداد موجود اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں۔۔۔

خبر نمبر 4

ضلع اٹک میں پولیس کا ایکشن 44 غیر قانونی مقیم باشندے پکڑے گئے لاہور میں بھی کاروائیاں جاری ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ پر کیمپ بنایا گیا منتقل ہونے والے تمام افراد کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کا انخلا کسی بھی ملک کا حق ہے کوئی بھی غیر قانونی باشندہ پاکستان میں داخل ہو سکے گا نہ رہ سکے گا۔۔۔

خبر نمبر 5

فارن ایکٹ کے تحت صوبائی حکومتیں با اختیار سیکیورٹی ادارے بھی تیار میپنگ اور جیو فینسنگ کے ذریعے پانچ لاکھ سے زائد غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی نشاندہی کی جا چکی خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں 51 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت بھی ہو گئی 24 ہزار سے زائد مرد و خواتین اور 25 ہزار کے قریب بچے شامل سب سے زیادہ پشاور میں 22752 غیر قانونی تارکین کی نشاندہی ہوئی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے صرف غیر قانونی مقیم افراد ہی نہیں ان کی پشت پناہی کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی ہوگی۔۔۔

خبر نمبر 6

دہشت گرد نیتن یاہو جو بائیڈن سہولت کار ارض مقدس کو بنا دیا دنیا کا سب سے بڑا قبرستان غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ جبالیہ پروحشیانہ بمباری اسرائیلی طیاروں نے ایک ایک ٹن کے چھ بم گرا دیے اموات 100 سے تجاوز کر گئی سینکڑوں زخمی کئی منزلہ عمارتیں ملیہ میٹ کسی کے بچے شہید تو کسی کا پورا خاندان وہیں دفن ہو گیا ہر طرف آہ و بقا الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر کے خاندان کے 19 ممبرز بھی جام شہادت نوش کر گئے غزہ میں ایک اور رات تباہ کن بمبوں کی برسات ہوتی رہی مجموعی اموات 9 ہزار تک پہنچ گئیں 24 ہزار زخمی ہے فلسطینی وزارت صحت کا ایک ہزار بچے عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ خوراک بجلی ایندھن ختم قابض اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کا ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بھی بند کر دیا دنیا کے ساتھ رابطے کا کوئی ذریعہ نہ بچا اسرائیل فوج نے مغربی کنارے میں بھی جنین پناہ گزین کیمپ پر بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں سے دھاوا بولا فائرنگ سے دو فلسطینی شہید 14 گرفتار کر لیے۔۔۔
خبر نمبر 7
سات اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں پہلی ہوا کا جھونکا قطر کی ثالثی میں مصر، حماس اور اسرائیل کا معاہدہ رفح کراسنگ کھول دی گئی ایمبولنسز غزہ میں داخل محدود پیمانے پر شدید فلسطینی زخمیوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کیا جائے گا جنگی علاقے میں پھنسے غیر ملکیوں کو بھی جانے کی اجازت ہوگی مصر سے امدادی سامان کے مزید 60 ٹرک بھی غزہ پہنچا دیے گئے ابھی تک ایندھن لے جانے کی اجازت نہیں ملی۔۔۔

خبر نمبر 8

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نیویارک کے سربراہ بطور احتجاج مستعفی غزہ کی صورتحال کھلے عام نسل کشی قرار دی اسرائیل کے لیے فنڈز کے سیشن کے دورانتونی بلنکن پر حاضرین سیخ پا ہاتھ سرخ رنگ سے رنگ دیے سٹاپ وار اور سیو فلسطین کے نعرے بار بار احتجاج پر بلنکن کو تقریر روکنا پڑی برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر سٹامر کا جنگ بندی نہ کرنے کا دفاع عوام نے سٹارمر کے گھر کا گھرا کر لیا سکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کی بھی کیئر سٹارمر پر تنقید قتل عام کا حمایتی کہہ دیا ادھر لندن کے لیور پول سٹیشن پر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج کیا گیا۔۔۔

خبر نمبر 9

اسرائیلی بربریت کے خلاف سینٹ میں متفقہ قرارداد منظور اسحاق ڈار کی پیش کردہ قرارداد میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت فوری جنگ بندی اور غزہ کی ناقہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ اسرائیل کی حمایتی ممالک شریک جرم قرار نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی نے کہا ہولو کاسٹ کے بعد کسی ریاست کا سب سے بڑا قتل عام ہے فلسطین میں شہادتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے پاکستان ہمیشہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی پناہ گزین کیمپ پر بمباری اسرائیل کا ایک اور جنگی جنگ قرار دیا۔۔۔

خبر نمبر 10

بجلی چوری سے وزارت توانائی کو 471 ارب روپے کا نقصان سیکرٹری توانائی راشد لنگریا کا انکشاف کہا بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے 14 اضلاع میں بجلی چوری کی شرح 90 فیصد سے زائد جس کا نقصان 42 ارب روپے ہے حکومتی ایکشن کے بعد چوری کی کاروائیوں میں کمی کا بھی بتایا۔۔۔

خبر نمبر 11

نون لیگ کا اپنی ماضی کی کارکردگی کو انتخابی بیانیہ بنانے کا فیصلہ انتخابی مہم کے دوران سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگے جائیں گے ٹکٹس کی تقسیم کے بعد نواز شریف انتخابی مہم اور جلسے شروع کریں گے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سانحہ نو مئی ملوث کرداروں سے کوئی بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ۔۔۔

خبر نمبر 12

سابق وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاسنگ سکیم ریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ محفوظ بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سات نومبر کو سنایا جائے گا شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر ملزموں نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھی نیب بھی ریفرنس میں شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکا۔۔۔

خبر نمبر 13

کراچی میں کچی آبادیوں کی قسمت جاگ اٹھی کچی آبادیوں کو ہاسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ خالی پلاٹس پر اونچی عمارتیں بنائی جائیں گی نگران وزیراعلی مقبول باقر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات منصوبے پر تبادلہ خیال کیا عالمی بینک نے شہری ترقی کے لیے بھرپور مدد کی یقین دہائی۔۔۔

خبر نمبر 14

لاہور ہائی کورٹ کا فوری سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم پی ڈی ایم اے کو بھی شامل کرنے کی ہدایت حکم نامے میں کہا کہ کالا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کر کے ڈی سیل نہ کیا جائے سکولز میں بچوں کو اسموگ کے خلاف رہنمائی دی جائے مزید سماعت تین نومبر تک ملتوی۔۔۔

خبر نمبر 15

گلگت بلتستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری گلگت پریڈ گرانڈ میں مرکزی تقریب گورنر اور وزیراعلی نے پرچم کشائی کی یادگار شہدا میں پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی گئی شہر شہر تقریبات جاری تقریری مقابلوں اور کلچر شوز میں بھی بچوں کی پرفارمنس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی گلگت کے عوام کو مبارکباد پیغام میں کہا قدرتی وسائل اور عوام کی صلاحیتوں سے گلگت بلتستان خطے کا اقتصادی اور سیاحتی مرکز بننے کی راہ پر کامزن ہے۔۔۔

خبر نمبر 16

بھارت میں سکھ مخالف فسادات کو 39 سال مکمل 84 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کا قتل عام شروع ہوا الجزیرہ کے مطابق فسادات میں 17 ہزار سے زائد سکھ ہلاک سینکڑوں خواتین عصمت دری کا شکار ہوئی انتہا پسند ہندووں نے سکھوں کو ووٹر لسٹوں کے ذریعے چن چن کر قتل کیا ڈپلومیٹ کی رپورٹ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سکھوں کی نسل کشی کی مہم بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلی جو آج تک جاری ہے رواں سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارتی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا میں قتل کروایا۔۔۔

خبر نمبر 17

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے کیویز نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی بلے بازوں کا محتاط کھیل جاری افریقہ چھ میچز کھیل پر پانچ میچ جیت چکی نیوزی لینڈ نے چھ میں سے چار جیتے آج کی شکست سے پاکستان کے فائنل میں جانے کے چانسز بڑھیں گے۔۔۔