خبرنمبر1

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کمیٹی غیر قانونی ہے ، قبول نہیں ، آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، حکومت میں تحقیقات کرنے کی قابلیت ہی نہیں ہے ، کمیٹی کے ٹی او ار سے تو سب بری ہو جائیں گے حکومت چاہتی ہے سب کو ذمے دار ٹھہرا کر کسی کیخلاف کارروائی نہ ہو، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے ۔ اس سے ملک نہین چلایا جا سکتا، جس طرح حکومت معاملات چلانا چاہ رہی ہے ایسے نہیں ہوگا، عدالت یہ قرار دے گی کہ حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں کچھ نہیں کیا۔اٹارنی جنرل کو جلدنیا انکوائری کمیشن بنانے کی ہدایت

خبرنمبر3

مجھے پروگرام بند نہ کرنے اور چینلز کو پرانے نمبرز پربحال کرنے پر ہٹایا گیا ، سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا بیان ، فیض آباد دھرنا کیس میں بیان دیتے ہوئے ابصار عالم نے کہا ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر فیض حمید نے انتقام کا نشانہ بنایا ، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اگر کمیشن بنا تو آپ وہاں ان لوگوں کے سامنے بولیں گے جن پر الزام لگا رہے ہیں؟ابصار عالم نے کہا کمیشن میں بھی یہی بیان دوں گا ۔ نظر ثانی درخواست دائر کرنے پر چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی سرزنش ، چیف جسٹس نے کہا کس کے کہنے پر پیمرا نے نظر ثانی درخواست دائر کی؟ کسی خفیہ طاقت نے نظر ثانی کا کہاہوگا، مگر آپ سے سچ نہیں بولا جائے گا،چیئرمین پیمرا نے کہا نظرثانی درخوست دائر کرنا غلطی تھی مگر یہ پیمرا کا اپنا فیصلہ تھا،

خبرنمبر4

غیرقانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن شروع، غیرقانونی مقیم افراد کی گرفتاریاں اور کیمپس میں منتقلی جاری، پولیس کا اسلام آباد ای الیون میں آپریشن ، متعدد غیر قانونی غیر ملکی تھانہ گولڑہ منتقل، 64غیرقانونی افغانوں کوواپس بھیج دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں پناہ گزینوں کی ددستاویزات کی جانچ پڑتال، کراچی میں صدر کے قریب 4غیر قانونی غیرملکی گرفتار، چمن بارڈر سے درجن بھر تارکین وطن زیر حراست ، پاسپورٹ کے بغیر پیدل آمدورفت کے لیے لوکل دستاویزی سسٹم منسوخ، بارڈر کراسنگ ویزا پاسپورٹس پر لاگو کر دیا گیا،

خبرنمبر5

جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت ، شہباز شریف کہتے ہیں تاریخ یاد رکھے گی جب اسرائیل کی نسل پرست ریاست بچوں اورعوتوں کا قتل عام کررہی ہے ۔ عالمی برادری بے معنی بحثوں میں الجھی تھی ،

خبرنمبر6

سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور، فوری جنگ بندی ، غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ ، اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک شریک جرم قرار، سینیٹر اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے ہولو کاسٹ کے بعد کسی ریاست نے ایسا قتل عام ، جنگی جرائم نہیں کیے ، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کہتے ہیں پاکستان ہمیشہ فلسطین یعوام کے ساتھ رہاہے آئندہ بھی رہے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی بولے امت مسلمہ کہیں نظر نہیں آرہی ہم سفارتی محاذ پر کچھ نہیں کر پا رہے ، سینیٹر حافظ عبدالکریم کا عربی میں تقریر کر کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا فلسطین کےلئے امداد کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے ۔

خبرنمبر7

آئی ایم ایف کاجائزہ مشن کل پاکستان آئے گا، جائزہ مشن دو ہفےت پاکستان میں رہے گا، آئی ایم ایف وفد ، وزارت خزانہ ، توانائی ، ریگولیٹری اداروں سے مذاکرات کرے گا۔ اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق بیرونی فناسنگ پر پاکستان کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ اس پر آئی ایم ایف خدشات کااظہار کر چکا ہے کرنسی ایکسچینج پر بھی اختلافات موجود ہیں ۔ ایف بی آر نے ٹیکس وصولوں کےہدف سے 66ارب روپے زیادہ اکٹھے کئے ہیں ۔

خبرنمبر8

بجلی 55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا پر سماعت آج ہو گی، نیپرا میں درخواست ستمبر کی ایف پی اے کے تحت دی گئی ۔ اضافے سے بجلی صارفین پر 8ارب 37کروڑ تک اضافی بوجھ ہوگا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔