خبرنمبر1
کیا ملک میں جوہو رہا ہے آئین کے مطابق ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ ، سابق چیئرمن پیمرا نے پورے نظام پر سوالات اٹھائے ، انہوں نے وزیراعظم کو بھی خط لکھا جو کچھ انہوں نے کیا وہ ہر پبلک آفس ہولڈر کوکرنا چاہیے ، المیہ یہ ہے کہ کسی نے اس کا جواب نہیں دیا ،ہروزیراعظم کرسی سے اتر کر کہتا ہے میں مجبور تھا، آپ نے بیان حلفی میں کچھ اور لکھا درخواست میں کچھ اور کہہ رہے ہیں ، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو ماضی کو قبول کرتی ہیں ، چیف جسٹس کی جرمنی اور جنوبی افریقہ کی مثالیں
خبرنمبر2
آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 7نومبر کو سنایا جائے گا، ریکارڈ کے مطابق ملزمان پر جرم ثابت ہو نے کا امکان نہیں ، انویسٹی گیشن کی رپورٹ سے اتفاق کرتا ہوں نیب پراسیکیوٹر کے دلائل احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔
خبرنمبر3
اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ خاموش نہیں بیٹھیں گے ، ایران کا دوٹوک اعلان ، خطے کے تنازعات میں اضافہ ہورہاہے ، خطے کے مزاحمتی گروپ کسی کی ہدایت کا انتظار نہیں کریں گے ، جنگ روکنے کے لیے ہمیں آخری سیاسی مواقع استعمال کرنےکی ضرورت ہے ، اگر صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو نتائج سے کوئی فریق محفوظ نہیں رہے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ
خبرنمبر4
مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی، ٹکٹ کے خواہش مند 10نومبر تک فارم بمعہ فیس جمع کر اسکتے ہیں ، قومی اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے 2 لاکھ فیس مقرر، اور صوبائی اسمبلی کی 1 لاکھ فیس مقرر کر دی گئی ، ن لیگ کی جنرل اسمبلی کااجلاس 4 نومبر کو ہوگا۔ نوازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خبرنمبر5
لال حویلی کوعدالت کے حکم پر ڈی سیل کیا گیا،6نومبر کو لال حویلی میں شفٹ ہو جائوں گا۔ سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کو معطل نہ کرنے کا فیصلہ اہم ہے میرا 80فیصد سامان واپس کردیا گیا ہے امید ہے باقی 20فیصد بھی جلد واپس ہو جائےگا۔ آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جائوں گا، شیخ رشید کا ٹوئٹ
خبرنمبر6
معیشت میں بہتری کے اثرات، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، 100انڈیکس 52ہزار کی سطح عبور کر گیا، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 28پیسے مہنگا، انٹر بینک میں ڈالر 282روپے 75پیسے پر ٹریڈ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا، 283روپے 50پیسے پر فروخت ،
خبرنمبر7
ریلیف کے بجائے تکلیف،اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد اضافہ ، جولائی سے اکتوبر مہنگائی کی شرح 28.48فیصد تک رہی ۔ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.07اور دیہی علاقوں میں 1.10اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔


