خبرنمبر1
وزیراعظم آفس بتائے کیا فون ٹیپنگ کی اجازت دی گئی ؟یا وارنٹ لیے گئے ، وفاق کی جانب سے ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو تفصیلات جمع کرائیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت،عدالت نے لکھا یہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ ریاست کے علم میں آئے بغیر کسی دشمن ایجنسی نے پبلک آفس کی کالز ریکارڈ کر لیں ، یہ بھی نہیں مانا جا سکتا کہ ریاست کے علم میں آئے بغیر غیر ریاستی عناصر نے وزیراعظم آفس کی کال ریکارڈ کی ،حکومتی جواب کے مطابق کسی کو شہریوںکے فون ٹیپ یا ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی ، فون ٹیپنگ یاسرویلنسز کے لیے جج سے وارنٹ لیا جا سکتا ہے ۔ جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔
خبرنمبر2
نوے روز میں انتخابات کا کیس ، پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ درخواست جمع کر ادی،موقف اپنا یا آرٹیکل 224ٹو کے مطابق اسمبلی تحلیل کے بعد 90روز میں انتخابات ہونے ہیں ، سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود پنجاب میں انتخابات نہیں ہوئے ،
خبرنمبر3
ڈیڈ لائن سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا وقت آ گیا ، پناہ دینے والے ، کرایے پر گھر دینے والے بھی قانون کی زد میں آئیں گے ، گرفتاری کے بعد لوگوں کو ان کے وطن بھیج رہے ہیں ، نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کہتے ہیں جنہیں گرفتار کیا یا کریں گے انہیں فوری ان کے وطن بھیجیں گے۔ نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کہتے ہیں ان لوگوں کو پکڑ رہے ہیں جن کے پاس دستاویزات نہیں ، غیر قانونی مقیم افراد کو پکڑ کر پہلے مخصوص مقام پر منتقل کیا جائے گا۔
خبرنمبر4
سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور اس کے اندر نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں ، 90فیصد سے زائد نقصانات شمالی اور جنوبی وزیرستان ، کرم اورکزئی ، خاران ، پنجگور ، خضدار ، قلات میں ہو رہے ہیں ۔ 22اضلاع میں 46ارب اور 14اضلاع میں 40ارب کا نقصان ، کے پی میں99ارب کا خسارہ، اندرون سندھ بجلی چوری سے 97ارب کا خسارہ، بلوچستان میں 86ارب کا خسارہ ، پنجاب میں 37ارب کا خسارہ ہے ۔
خبرنمبر5
سعودی انرجی کمپنی وافی کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، شیل پٹرولیم کمپنی پاکستان میں تمام شیئرز خرید لئے ، شیل پٹرولیم کے شیل پاکستان میں 77.42فیصد شیئر تھے ، معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔
خبرنمبر6
پنجاب حکومت کا ایوسٹن انجکشن سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ، 100ایم جی کے تین ، 400ایم جی کا ایکبیچ قابل استعمال قرار، ڈسٹری بیوٹر اور ڈاکٹرز کو پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایت، انجکشن کے غلط استعمال سے پنجاب میں سیکڑوں افراد کی بینائی متاثر ہوئی تھی ۔
خبرنمبر7
مجھے پاپا کیوں نہیں بولا؟سفاک باپ نے بیٹے کو مارڈالا، 17اگست کو قتل کر کے لاش بھینس کالونی میں پھینکی، 23اگست کو اغواکا مقدمہ درج کروایا ، ملزم عامر نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم عامر نے امان کو پرورش کیلئے کسی اور کو دے رکھا تھا۔
خبرنمبر8
نیب سکھر کا نوشہرو فیروز میں فوڈ گودام پر چھاپہ، ملازمین دیواریں پھلانگ کر فرار، گندم کی 2500بوریاں غائب، بوریوں میں مٹی موجود تھی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے انسپکٹر کو ریکارڈ سمیت عدالت طلب کرلیا ۔
خبرنمبر9
نگران وزیراعلٰی سندھ کا لانڈھی میں سرکاری اسکول کا دورہ، اسکول کی حالت دیکھ کر ناراضی کااظہار، کئی افسران معطل، چاہتا ہوں تمام ایجوکیشن افسران کو معطل کر دوں ، سندھ حکومت تعلیم کے لیے 27فیصد بجٹ مختص ہوتاہے پیسہ کہاں جاتاہے علم نہیں ، مقبول باقر


