اسلام آباد (ای پی آئی )سنیئرصحافی تجزیہ کار جاوید چوہدری نے ،ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”کل تک” میں کہا ہے کہ ن لیگ کے” کھل کھیلنے ”کیلئے راہ ہموار ہوگی ،

گزشتہ شب اپنے پروگرام میں کہا چونکہ مسلم لیگ ن جیسی بڑی پارٹی کی جانب سے بھی الیکشن کے مطالبہ کے بعد جنوری میں الیکشن کے انعقادکے امکانات بڑھ گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جن کیلئے یہ سارا سٹیج سجایا گیا جب ان کا مطالبہ بھی الیکشن کا انعقاد ہے تو اب یقینی طور پر الیکشن ہوجائیں گے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات نواز شریف بھرپور طریقہ سے لڑیں گے جبکہ دوسری طرف عمران خان خان اپنے کیسز لڑیں گے اور ممکنہ طور پر سائفر کیس اور عدت کے دوران نکاح کے کیسز کے فیصلے بھی جلد ہوں گے اور سائفر کیس میں کپتا ن کی نااہلی کنفرم ہے

ان کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے سائفر کیس کی سماعت جاری ہے ان کے خیال میں جنوری کے پہلے ہفتہ میں کیس کا فیصلہ آجائے گا اور عدت کے دوران نکاح کے کیس کا فیصلہ تو کسی بھی وقت سنایاجاسکتا ہے

پروگرام میں جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کیسز چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے انتہائی خطرناک ہیں ایسا نہ ہو کہ عمران خان کے دستخطوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹکٹس جاری ہوچکے ہوں اور ٹیم کے میدان میں آنے سے پہلے ہی کپتان ہی نااہل قرار پاجائیں اور ان ٹکٹس کو منسوخ کردیا جائے

دوسری جانب نگران وزیر اعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کو لیول پلینگ فیلڈ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وفادار لوگوں کو الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کرنے کے بیان کے حوالہ سے جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ آخر وہ کون سے لوگ ہوں گے جوکہ وفادار تصور کئے جائیں اور ان کو ملنے والی ٹکٹس پر وہ الیکشن میں بھی حصہ لے سکیں گے یہ بھی اہم سوال ہے